امریکہ میں 70 فیصد نوجوانوں کو ویکسین لگنے پر جشن، کورونا پابندیاں بھی ختم

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک میں 70 فیصد نوجوانوں کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل ہونے پر جشن منایا گیا اور اس موقع پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: پوری دنیا کو دہشت میں مبتلا کرنے والا عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ تیز ہو رہی ہے اور کورونا ویکسن اس وقت اس سے تحفظ کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ امریکہ میں 70 فیصد نوجوانوں کو کورونا کی ویکسین لگنے پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ یہ بات بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز نیویارک میں 70 فیصد نوجوانوں کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل ہونے پر جشن منایا گیا اور اس موقع پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔


کورونا کیسز میں اضافے کے باعث شہریوں کو اس مقام پر بڑی تعداد میں جمع ہونے کی اجازت نہیں تھی البتہ آتشبازی براہ راست نیشنل ٹیلی ویژن چینل پر نشر کی گئی۔ آتشبازی کے اختتام پر مقامی حکومت نے نیویارک میں عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کچھ روز ایس او پیز پر عمل کرلیں۔

نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے اعلان کیا کہ اب ہماری ریاست کا شمار سب سے زیادہ نوجوانوں کو ویکسین لگانے والوں میں پہلے نمبر پر ہوگا، یہ کوئی معمولی بات نہیں، ہم نے عوام کے تعاون سے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 30 فیصد شہریوں میں 12 سے 17 سال تک کی عمر کے بچے ہیں، جنہیں فی الحال ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ نیویارک کے گورنر نے اہم سنگِ میل عبور کرنے پر سیاسی جماعتوں کے قائدین، عوام اور ڈاکٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔