سچن اور یوراج کے دم پر انڈیا لیجینڈس روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے سیمی فائنل میں
سچن تیندولکر کی کپتانی والی انڈیا لیجینڈس کے اب 16 پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ اس کے کھاتے میں چار جیت اور ایک ہار ہے، جو اسے کچھ دن پہلے ہی انگلینڈ کے خلاف ملی تھی۔
رائے پور: ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر (60) اور سکسر کنگ یوراج سنگھ (نوٹ آؤٹ52) کی شاندار طوفانی ہاف سنچری کی بدولت انڈیا لیجینڈس نے جنوبی افریقہ لیجینڈس کو ہفتے کو 56 رنز سے ہرا دیا اور اس جیت کے بعد پانچ میچوں میں چوتھی جیت کے ساتھ انڈیا لیجینڈس روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ سچن تیندولکر کی کپتانی والی انڈیا لیجینڈس کے اب 16 پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ اس کے کھاتے میں چار جیت اور ایک ہار ہے، جو اسے کچھ دن پہلے ہی انگلینڈ کے خلاف ملی تھی۔
سری لنکا لیجینڈس کے بھی پانچ میچوں سے 16 پوائنٹ ہیں اور وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، لیکن نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے وہ ٹیبل میں انڈیا لیجنڈس کے نیچے ہے۔ باقی کے دو مقامات کے لئے جنوبی افریقہ لیجینڈس (پانچ میچ، 12 پوائنٹ) اور انگلینڈ لیجینڈس (تین میچ، 8 پوائنٹ) اور ویسٹ انڈیز لیجینڈس (پانچ میچ ،8 پوائنٹ) کے درمیان ٹکر ہے۔
بہرحال 205 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری جنوبی افریقی ٹیم نے اچھی شروعات کی لیکن بعد میں دباؤ میں آکر ہدف سے دور رہ گئیں۔ اس کے اوپنروں اینڈریو پوٹیک (41رنز،35 گیند،6 چوکے) اور مورنے وان وک (35رنز، 4 چوکے، 2 چھکے) نے پہلے وکٹ کے لئے 87 رنوں کی ساجھیداری کی۔ پٹیک کو یوسف پٹھان نے بولڈ کیا۔
رن ریٹ کا دباؤ بڑھتا ہی چلا گیا اور ٹیم کو اس دباؤ سے دور کرنے کی کوشش میں وک نے سچن کو پرگیان اوجھا کی گیند پر 96 کے مجموعی اسکور پر کیچ کرا دیا۔ 12 ویں اوور کے اختتام تک جنوبی افریقہ کو 48 گیندوں پر 109 رن بنانے تھے۔ اس دباؤ کی وجہ سے جنوبی افریقہ نے وقفے وقفے سے مزید تین وکٹیں گنوا دیں۔ آؤٹ ہونے والوں میں الوارو پیٹرسن (7)، جیندیر ڈی بروئن (10) اور لوٹس بوسن (0) شامل تھے، جنھیں آخری 18 گیندوں پر 75 رن کی ضرورت تھی، لیکن آنے والی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 148 تک محدود ہوگئی۔ کپتان جونٹی روڈس 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ یوسف نے انڈیا لیجنڈز کی جانب سے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ یوراج کو دو کامیابی ملی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔