راجیہ سبھا میں آر جے ڈی نے منسوخ راشن کارڈوں کو بحالی کرنے کا کیا مطالبہ

منوج جھا نے کہا کہ ملک بھرمیں تین سے چار کروڑ راشن کارڈ منسوخ کیے گئے ہیں۔ دیہی قبائلی علاقوں سے بھکمری کی خبریں آتی رہتی ہیں، ایسے میں منسوخ راشن کارڈوں کو پھر سے بحال کیا جانا چاہیے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: راشٹریہ جنتادل کے منوج کمار جھا نے پیر کے روز راجیہ سبھا میں ملک بھر میں عوامی تقسیم کے نظام کی دکانوں کے منسوخ کیے گئے راشن کارڈ کو پھر سے بحال کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ منوج جھا نے وقفہ صفر کے دوران اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تین سے چارکروڑ راشن کارڈ منسوخ کیے گئے ہیں۔ تکنیکی اسباب سے ان راشن کارڈوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی قبائلی علاقوں سے بھکمری کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ ملک میں غذائی تحفظ قانون بنا ہوا ہے۔ ایسے میں منسوخ راشن کارڈوں کو پھر سے بحال کیا جانا چاہیے۔

وقفہ صفر کے دوران بیجو جنتا دل کے سمت پاترا نے اوڈیشہ میں 30 لاکھ ٹن چاول کی خریداری کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس سلسلے میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو حکم دینا چاہیے۔ نامزد ارکان نریندر جادھو نے ممبئی میں پچھلے دنوں پاور گرڈ پر ہوئے سائبر حملوں پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ قومی مفاد میں اسے روکا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہیکروں نے سیرم انسٹی ٹیوٹ پر بھی حملہ کیا تھا۔ انہوں نے سائبر سلامتی کے نظام کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔