بڑھتے کورونا کیسز کے درمیان مرکزی حکومت نے 8 ریاستوں کو لکھی چٹھی، کہا ’وبا کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا‘

مرکزی ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن نے دہلی، اتر پردیش، تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، ہریانہ، راجستھان اور مہاراشٹر کو خط لکھ کر متنبہ کیا ہے کہ کورونا وبا کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا ہے، اس لیے بداحتیاطی نہ کریں۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ایک بار پھر کورونا انفیکشن کی رفتار دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہے۔ ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں نئے کورونا کیسز کی تعداد خوف پیدا کرنے والے ہیں۔ اتر پردیش مہاراشٹر، راجستھان سمیت تقریباً 8 ریاستیں ایسی ہیں جہاں کورونا کیسز تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ تازہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے اپنے تیور سخت کرتے ہوئے 8 ریاستوں کو چٹھی لکھی ہے جس میں کورونا پر سخت نگاہ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

جمعہ کے روز مرکزی ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن نے دہلی، اتر پردیش، تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، ہریانہ، راجستھان اور مہاراشٹر کو خط لکھ کر متنبہ کیا ہے کہ کورونا وبا کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا ہے، اس لیے بداحتیاطی نہ کریں۔ انھوں نے خط میں سبھی 8 ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کووڈ-19 کے موجودہ حالات پر باریکی سے نظر رکھیں۔ راجیش بھوشن نے خط میں لکھا ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے کی شرح اور اموات کی تعداد ابھی تک بنی ہوئی ہے، لیکن جن ریاستوں اور ان کے اضلاع میں کورونا کے زیادہ معاملے سامنے آ رہے ہیں، وہاں دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ کیس میں اضافہ مقامی سطح پر پھیلاؤ کے اشارے ہو سکتے ہیں۔


کورونا کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کو عمل میں لانے پر زور دیتے ہوئے آٹھوں ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ ان کو روزانہ سامنے آ رہے کیسز اور پازیٹویٹی شرح پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اگر مذکورہ ریاستوں کے ضلعوں میں پازیٹویٹی ریٹ کی بات کریں تو یوپی میں 1، راجستھان میں 6، تمل ناڈو میں 11، مہاراشٹر میں 8، کیرالہ میں 14، ہریانہ میں 12 اور دہلی میں تو سبھی ضلعوں میں پازیٹویٹی ریٹ 10 فیصد سے زیادہ ہے، جو کہ باعث فکر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔