ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 116 کیسز درج، متاثرین کی تعداد 4170 تک پہنچ گئی
ہندوستان میں منگل کے روز جاری کردہ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 116 نئے معاملے درج ہوئے ہیں
نئی دہلی: ہندوستان میں منگل کے روز جاری کردہ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 116 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ، کوویڈ- 19 کے زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 4170 تک پہنچ گئی ہے، جو ملک میں کل ایکٹو کیسز کا 0.01 فیصد ہے۔
ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین اموات کی اطلاع ملی ہے، جس سے کل تعداد 5,33337 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء، دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں روزانہ اوسطاً تین سے چار کوویڈ 19 کے متاثرین دیکھے جا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وائرس کے دوبارہ پھیلنے کی صورت میں اس لڑنے کے لیے اچھی طرح سے تیار ہیں۔
حکام کے مطابق، منگل کے روز دہلی حکومت نے اطلاع دی کہ کوویڈ 19 کے مثبت نمونے جینوم سکیوینس کے لیے لیبارٹریوں کو بھیجے گئے ہیں۔
نئی دہلی، 26 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان میں منگل کے روز جاری کردہ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 116 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ، کوویڈ- 19 کے زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 4170 تک پہنچ گئی ہے، جو ملک میں کل ایکٹو کیسز کا 0.01 فیصد ہے۔ ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین اموات کی اطلاع ملی ہے، جس سے کل تعداد 5,33337 ہو گئی ہے۔
دریں اثناء، دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں روزانہ اوسطاً تین سے چار کوویڈ 19 کے متاثرین دیکھے جا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وائرس کے دوبارہ پھیلنے کی صورت میں اس لڑنے کے لیے اچھی طرح سے تیار ہیں۔ حکام کے مطابق، منگل کے روز دہلی حکومت نے اطلاع دی کہ کوویڈ 19 کے مثبت نمونے جینوم سکیوینس کے لیے لیبارٹریوں کو بھیجے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔