کہیں دھوپ تو کہیں بارش، محکمہ موسمیات نے 12 ریاستوں کے لیے جاری کیا الرٹ

دہلی میں ابھی شدید گرمی سے راحت نہیں ملنے والی ہے۔ یوپی میں ایک بار پھر سے مانسون کی واپسی ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں اور کیرالہ، جنوبی کرناٹک اور لکش دیپ میں شدید بارش کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

Qaumi Awaz

محکمہ موسمیات نے ملک کی 12 ریاستوں میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ حالانکہ زیادہ تر ریاستوں میں مانسون یا تو جا چکا ہے یا اپنے آخری دور میں ہے۔ اسی سلسلے میں محکمہ موسمیات نے کچھ ریاستوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اگر دہلی کے موسم کی بات کریں تو یہاں لوگوں کو دھوپ اور شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آئندہ کچھ دنوں میں دہلی کے عوام کو کوئی راحت نہیں ملنے والی ہے۔ آج دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔


اتر پردیش میں ایک بار پھر سے مانسون لوٹ آیا ہے۔ آج یہاں ضلعوں میں تیز اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سہارن پور، مظفر نگر، شاملی، باغپت، میرٹھ، فتح پور میں بارش ہو سکتی ہے۔ بہار کی بات کی جائے تو کہیں بھی بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ نہیں ہے۔ یہاں موسم ٹھیک رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سیلسیس تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ بہار میں 11 اکتوبر کے بعد مانسون کی وداعی ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان میں موسم آج تک صاف رہے گا۔ 8 اکتوبر کے بعد یہاں پر 10 ضلعوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ مغربی اور شمالی علاقوں کے ضلعوں میں ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش ہو سکتی ہے۔ وہیں تمل ناڈو میں بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں اور کیرالہ، جنوبی کرناٹک اور لکش دیپ میں بھی شدید بارش ہو سکتی ہے۔


آئی ایم ڈی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ خلیج بنگال اور شمالی تمل ناڈو، جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں کے آس پاس ایک طوفانی ہواؤں کا علاقہ بن رہا ہے۔ اس کا اثر موسم میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں بھی شدید بارش ہو سکتی ہے۔ وہیں جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور آس پاس کے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش ہونے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔