راجستھان میں کورونا مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 74 فیصد کے قریب: وزیر صحت رگھو شرما

ڈاکٹر رگھو شرما نے بتایا کہ فی الحال پازیٹویٹی فیصد 6.08 فیصد ہے اور ان کے ٹھیک ہونے کی شرح 73.69 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 0.70 فیصد ہے۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جےپور: راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ بڑھنے کی وجہ سے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح میں کمی آئی ہے اور یہ گر کر 73.69 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں ہفتے کی شام تک فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 27 ہزار 616 تک پہنچ گئی۔ میڈیکل اور ہیلتھ کے وزیر ڈاکٹر رگھو شرما نے بتایا کہ فی الحال پازیٹویٹی فیصد 6.08 فیصد ہے اور ان کے ٹھیک ہونے کی شرح 73.69 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 0.70 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ پہلے کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح تقریباً 97 فیصد تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گزشتہ 24 اپریل تک کورونا جانچ کے لئے 81 لاکھ 97 ہزار 849 لوگوں کے نمونے لئے گئے۔ ان میں چار لاکھ 95 ہزار 628 لوگ کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اب تک ان میں سے تین لاکھ 67 ہزار 485 صحت مند ہوچکے ہیں اور ریاست میں ایک لاکھ 27 ہزار 616 کورونا فعال مریض ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک کورونا کی وجہ سے ریاست میں تین ہزار 527 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت اب تک کل ایک کروڑ 20 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ لوگوں کو کووڈ ویکسین کی ڈوز دی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن کی روک تھام اور علاج کےلئے جانچ سہولیات میں مسلسل اضافہ اور آکسیجن اور ریمڈیسیور سمیت دیگر دواؤں کی سپلائی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔