پنجاب: 2 کلو واٹ تک بجلی کنکشن والے صارفین کا بقایہ بجلی بل معاف، وزیر اعلیٰ کا اعلان
پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے 53 لاکھ غریب کنبہ کے 1200 کروڑ روپے کے بقایہ بجلی بل کی ادائیگی کی جائے گی، وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی کے اس اعلان نے عآپ کے ایجنڈے پر پانی پھیر دیا ہے۔
بجلی بل کو لے کر سیاست کرنے والی عام آدمی پارٹی کو پنجاب میں کانگریس حکومت نے زوردار جھٹکا دیا ہے۔ 2 کلو واٹ تک بجلی کنکشن والے صارفین کو ریاستی حکومت نے بڑا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت نے 2 کلو واٹ تک بجلی کنکشن والے صارفین کا بقایہ بجلی بل معاف کر دیا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کے مفادات کے بارے میں کام کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں بجلی کے کنکشن والے لوگوں کو دقت ہو رہی ہے جو اپنا پرانا بل نہیں دے پائے اور ان کے کنکشن کاٹ دیئے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2 کلو واٹ تک بجلی کنکشن والے لوگوں کے کنکشن بحال کر دیئے جائیں گے۔ ساتھ ہی سبھی کے پرانے بل حکومت اپنی طرف سے ادا کرے گی۔
ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے مطابق 53 لاکھ غریب کنبوں کے 1200 کروڑ کے بجلی بل کی ادائیگی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کے اس فیصلے نے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایجنڈے پر پانی پھیر دیا ہے۔ پنجاب سمیت باقی ریاستوں میں بھی عآپ نے مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، منیش سسودیا نے کئی مواقع پر کہا کہ دہلی کی طرح ان ریاستوں میں بھی حکومت بننے پر مفت بجلی دیں گے۔ عآپ نے پنجاب کے لیے وعدہ کیا تھا کہ اگر حکومت بنی تو وہ لوگوں کو 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔