ایک سال میں 51 ہزار سرکاری اسکولوں پر لٹک گئے تالے، رپورٹ میں انکشاف
اتر پردیش میں سرکاری اسکولوں کی تعداد پر نظر ڈالیں تو ان میں خاطر خواہ گراوٹ نظر آئی ہے۔ ستمبر 2018 میں اسکولوں کی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار 142 تھی، جو ستمبر 2020 میں گر کر ایک لاکھ 37 ہزار 68 ہو گئی ہے۔
محکمہ اسکولی تعلیم کی یونٹ یو ڈی آئی ایس ای کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر میں سرکاری اسکولوں کی تعداد 19-2018 کے مقابلے 20-2019 میں ہزاروں کی تعداد میں کم ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری اسکولوں کی تعداد سال 19-2018 میں 10 لاکھ 83 ہزار 678 تھی، جو سال 20-2019 میں کم ہو کر 10 لاکھ 32 ہزار 570 ہو گئی۔ اس طرح ایک سال میں ملک بھر میں 51 ہزار 108 سرکاری اسکولوں پر تالا لٹک گیا۔
یہ بھی پڑھیں : فلپائن میں صدارتی انتخاب کے دوران گولی باری، 3 افراد ہلاک
دوسری طرف پرائیویٹ اسکولوں کی تعداد میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یو ڈی آئی ایس ای کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں پرائیویٹ اسکولوں کی تعداد 19-2018 میں 3 لاکھ 25 ہزار 760 تھی، جو اب 3 لاکھ 37 ہزار 499 ہو گئی ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو پرائیویٹ اسکول کی تعداد میں 3.6 فیصد کا اضافہ درج ہوا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے 21-2020 کے جو اعداد و شمار جاری ہوئے ہیں اس میں سرکاری اسکولوں کی تعداد میں ایک بار پھر گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ یہ تعداد اب 10 لاکھ 32 ہزار 49 ہو گئی ہے۔ اس کمی کی وجہ کورونا وبا مانی جا رہی ہے۔
اگر اتر پردیش میں سرکاری اسکولوں کی تعداد پر نظر ڈالیں تو ان میں خاطر خواہ گراوٹ نظر آئی ہے۔ ستمبر 2018 میں اسکولوں کی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار 142 تھی، جو ستمبر 2020 میں گر کر ایک لاکھ 37 ہزار 68 ہو گئی ہے۔ حالانکہ بہار اور بنگال میں سرکاری اسکولوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔