مراٹھواڑہ میں کورونا کے 5659 نئے کیسز، 139 افراد کی موت
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں کووڈ۔ 19 کے 54,022 نئے کیسز درج ہوئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 49,96,758 ہوگئی۔
اورنگ آباد: مہاراشٹر کے ضلع مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 5659 نئے کیسز سامنے آئے اور 139 مریضوں کی موت ہو گئی۔ یہ جانکاری طبی افسران نے دی ہے۔ تمام ضلع ہیڈ کوارٹر سے یو این آئی کے ذریعے یکجا کی گئی تفصیلات کے مطابق علاقے کے آٹھ اضلاع میں سے لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں کورونا کے 889 نئے کیسز سامنے آئے اور 32 افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 988 افراد کے متاثر ہونے کی توثیق ہوئی اور 26 مریض ہلاک ہوئے، پربھنی میں 620 نئے کیسز اور 23 افراد کی موت، بیڈ میں 1314 نئے کیسز درج کیے گئے اور 29 افراد کی موت ہوئی، ناندیڑ میں 568 نئے کیسز اور 15 مریضوں کی موت، جالنا میں 668 نئے کیسز درج کیے گئے، جبکہ 10 افراد کی موت ہو گئی۔ عثمان آباد میں 460 نئے کیسز سامنے آئے اور 8 مریضوں کی موت ہوئی۔ اسی طرح ہنگولی میں 132 نئے کیسز اور چھ افراد لقمہ اجل بنے۔
یہ بھی پڑھیں : حمیرپورکی ندی میں لاشوں کے ملنے سے خوف
دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں کووڈ۔ 19 کے 54,022 نئے کیسز درج ہوئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 49,96,758 ہوگئی۔ جبکہ 898 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد 74,413 ہوگئی ہے۔ریاست میں 37,386 مریض بازیاب ہوئے ہیں جس کے بعد ٹھیک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 42,65,326 ہوگئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔