کشمیر میں اب خواتین بلکہ بچوں پر بھی شک کیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ یہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا لب لباب ہے جہاں اب خواتین یہاں تک کہ بچوں کو بھی شک کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔
سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال میں خواتین بلکہ بچوں کو بھی شک کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب بی جے پی کی پالسیوں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے ہم دہائیاں پیچھے چلے گئے ہیں۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی اس تصویر کے رد عمل میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا جس میں سی آر پی ایف کی خواتین ونگ کی اہلکار ایک نو دس سالہ بچی کے بیگ کی تلاشی کرتی ہیں۔
محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ یہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا لب لباب ہے جہاں اب خواتین یہاں تک کہ بچوں کو بھی شک کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر کو اس ڈگر پر بی جے پی لائی ہے ان کی پالیسوں نے ہمیں دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔