ہندوستان میں کورونا کے زیرِ علاج مریضوں کی شرح 2 فیصد سے نیچے

اس عرصے کے دوران 17170 مریض صحت مند ہو گئے، جس کے ساتھ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 96 ہزار 885 رہ گئی اور زیر علاج مریض2207 کی کمی سے 2.08 لاکھ رہ گئے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کی سست رفتار کے ساتھ زیر علاج مریضوں کی تعداد اب دو لاکھ سے کم ہوگئی ہے، جبکہ اس کی شرح دو فیصد رہ گئی ہے اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 15144 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 57 ہزار ہوگئی ہے۔

اس عرصے کے دوران 17170 مریض صحت مند ہو گئے، جس کے ساتھ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 96 ہزار 885 رہ گئی اور زیر علاج مریض2207 کی کمی سے 2.08 لاکھ رہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران 181 مریضوں کی موت ہوگئی اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 274 ہوگئی۔ ملک میں بازیافت کی شرح 96.58 فیصد ہوگئی ہے اور زیر علاج معاملوں کی شرح کم ہوکر 1.98 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے۔


کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 922 زیر علاج مریض درج کئے گئے ہیں ، جن کی تعداد 68633 ہوگئی ہے۔ اسی دوران سب سے زیادہ 5011 مریض بھی صحتمند ہوئے ہیں، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7.70 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ 27 مزید مریضوں کی اموات کی تعداد بڑھ کر 3442 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات میں کیرالہ پہلے نمبر پر ہے۔

مہاراشٹر میں بھی فعال معاملوں کی تعداد میں 181 کمی واقع ہوئی ہے اور یہ تعداد 53163 ہے۔ ریاست میں صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد 18.84 لاکھ ہوگئی ہے ، جبکہ 52 مزید مریضوں کی اموات کی تعداد 50388 ہوگئی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں سرگرم معاملوں میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور اب ان کی تعداد کم ہوکر 2691 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 6 مریض دم توڑ چکے ہیں، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 10738 ہوگئی ہے۔ دہلی میں 6.18 لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔