اجمیر شریف: مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی عرس مبارک کی چھٹی، قرآن خوانی، محفلِ قل اور فاتحہ خوانی کا اہتمام
راجستھان کے اجمیر شریف میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے 811 ویں سالانہ عرس کے موقع پر اتواور کو عرس کی چھٹی مذہبی عقیدت اور روایت کے ساتھ منائی گئی
اجمیر: راجستھان کے اجمیر شریف میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے 811 ویں سالانہ عرس کے موقع پر اتواور کو عرس کی چھٹی مذہبی عقیدت اور روایت کے ساتھ منائی گئی۔ اس دوران محفل قرآن خوانی، قل کی محفل اور مزار شریف پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ اب 9 رجب یعنی یکم فروری کو بڑے قل کی رسم کے ساتھ عرس کا باضابطہ اختتام ہوجائے گا۔
اجمیر میں شدید ٹھنڈ، گرج چمک اورنصف شب سے رک رک کر ہونے والی بارش کے درمیان اجمیر درگاہ کے احاطہ نور میں چھٹی کی محفل شروع ہوئی۔ آستانہ شریف میں صبح آٹھ بجے سے خدام خواجگان جمع ہوئے اور زائرین کا داخلہ روک دیا گیا۔ خدام خواجہ آستانہ میں مذہبی رسومات ادا کرنے میں مصروف ہیں۔
عرس کی چھٹی کے موقع پر فاتحہ خوانی کے ساتھ چھٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں غریب نواز کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔ انجمن سید زادگان نے شان و شوکت کے ساتھ صدر غلام کبریا اور سیکرٹری سید سرور چشتی کی نمائندگی میں مزار شریف پر مخملی چادر اور گلہائے عیقدت پیش کئے۔
خواجہ غریب نوازؒ عرس کے عرس مبارک کے موقع پر بدھ 9 رجب بمطابق یکم فروری کو قل اعظم یعنی نویں کے قل کی محفل کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس دن صبح 5 بجے سے 11 بجے تک جاری رہنے والی تقریب کے دوران درگاہ شریف کو عرق گلاب اور کیوڑے سے سیراب کیا جائے گا۔ جس کے ساتھ ہی خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 811 ویں عرس مبارک اختتام پذیر ہو جائے گا۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔