بارہ بنکی: نور فاطمہ نے 4 بچوں کو دیا جنم، ایک کی موت، تین کی حالت نازک
نور فاطمہ کا چوتھے اور پانچویں مہینے میں جب الٹرا ساؤنڈ ہوا تھا تو مادر رحم میں تین بچوں کی تصدیق ہوئی تھی۔ جمعہ کو جب آپریشن ہوا تو 4 بچوں کی پیدائش ہوئی جس سے سبھی حیران ہیں۔
بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ پیدائش کے ایک گھنٹے کے بعد ایک نوزائیدہ کی موت ہوگئی۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ وقت سے پہلے ہی بچے پیدا ہوئے ہیں جس سے بچے کافی کمزور ہیں۔ تینوں بچوں کی حالت بھی نازک ہے۔ شہر کے شکلائی گاوں باشندہ محمد عالم نے بتایا کہ ان کی بیوی نور فاطمہ کو اچانک درد زہ ہونے پرشہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہاں پر ڈاکٹروں نے وقت سے قبل ڈلیوری کی بات بتائی۔ ابھی خاتون کا علاج ہی چل رہا تھا کہ بچوں کی پیدائش شروع ہوگئی۔
حالت نازک ہوتا دیکھ فورا آپریشن کیا گیا۔ جمعہ کی شام 7 بجے 4 بچوں کی پیدائش کے بعد خاتون کی حالت بگڑنے لگی۔ وہیں تقریباً ایک گھنٹے بعد ایک بچے کی موت ہوگئی، باقی تین کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ نور فاطمہ 4 ماہ کی حاملہ تھیں تب ان کا الٹراساونڈ کرایا گیا تھا جس میں مادر رحم میں تین بچوں کی تصدیق ہوئی تھی۔ پانچویں ماہ پھر دوبارہ الٹراساونڈ کرایا گیا تو اس وقت بھی تین بچوں کی بات سامنے آئی۔ جمعہ کو جب آپریشن ہوا تو 4 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ اس سے سبھی حیران ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔