ایودھیا میں رام کے نام پر لوٹ مچی ہوئی ہے: بھوپیش بگھیل

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی و کانگریس کے سینئر لیڈر بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ایودھیا میں رام نام کی لوٹ مچی ہوئی ہے اور لیڈران سے لے کر افسران تک زمین کی بدعنوانی میں پھنستے جا رہے ہیں

بھوپیش بگھیل / ٹوئٹر
بھوپیش بگھیل / ٹوئٹر
user

یو این آئی

ایودھیا: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی و کانگریس کے سینئر لیڈر بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ایودھیا میں رام نام کی لوٹ مچی ہوئی ہے۔ لیڈران سے لے کر افسران تک زمین کی بدعنوانی میں پھنستے جا رہے ہیں۔

بیکاپور اسمبلی حلقے میں جلالپور تراہے کے نزدیک گرام دشرتھ پور میں کسان مہا سمیلن کو خطاب کرتے ہوئے بگھیل نے جمعرات کو کہا ’’ایودھیا میں زمین کی بدعنوانی کی خبر سنتے ہی مجھے لگا کہ یہاں پر رام نام کی لوٹ مچی ہوئی ہے۔ کم قیمتوں پر مہنگی زمین خرید کر یہاں کے افسران اور لیڈران فروخت کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے لیڈر رام کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں تو کبھی نوٹ گننے کا کام کرتے ہیں۔‘‘


انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے۔ آنے والے انتخابات میں عوام بی جے پی کو منھ توڑ جواب دیں گے۔ ریاست کی عوام نے یہ من بنا لیا ہے کہ تبدیلی جلد ہو۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست میں کانگریس مضبوط ہوئی ہے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں بڑی تبدیلی نظر آئی گی۔ اس موقع پر سابق ایم پی نرمل کھتری، ضلع صدر اکھلیش یادو سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔