احمد آباد میں پٹاخے کی چنگاری سے کپڑے کے گودام میں آگ لگی، 6 مکان خاکستر

گجرات میں احمد آباد شہر کے سارنگ پور علاقہ میں منگل کو ایک کپڑے کے گودام میں پٹاخے کی چنگاری سے لگی آگ میں گیس سلنڈر بھٹ گیا زد میں آنے والے 11 میں سے 6 مکان جل کر خاک ہو گئے

آگ کی علامتی تصویر
آگ کی علامتی تصویر
user

یو این آئی

احمد آباد: گجرات میں احمد آباد شہر کے سارنگ پور علاقہ میں منگل کو ایک کپڑے کے گودام میں پٹاخے کی چنگاری سے لگی آگ میں گیس سلنڈر بھٹ گیا زد میں آنے والے 11 میں سے 6 مکان جل کر خاک ہو گئے۔

ڈپٹی چیف فائر آفیسر جیش بھائی کھڈیا نے بتایا کہ سارنگ پور میں لال نو ہیڈلو سنیما پانی کے ٹنکی کے قریب آج صبح ایک کپڑے کے گودام میں اچانک پٹاخے کی چنگاری سے آگ لگ گئی۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں کے ساتھ فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے۔ فائر فائٹروں نے تقریبا پانچ گھنٹے کی کڑی محنت کے بعد آج صبح آگ پر قابوپا لیا۔


فائر فائٹر یوسف بھائی پٹھان نے بتایا کہ اس درمیان کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، لیکن اس گودام کے اوپر واقع 11مکانوں میں سے چھ گھرآگ کی زد میں آگئے اور ان میں رکھے چار گیس سلنڈرمیں دھماکہ ہو گیا جس سے وہاں رکھا سارا سامان بھی جل کر خاک ہو گیا۔ فائر فائٹروں نے پانچ گھنٹے کی کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا کر دیگر پانچ گھروں کو آگ کی زد سے بچا لیا اورگھروں میں پھنسے لوگوں کوبحفاظت نیچے اتار لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کو ضروری کاروائی شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔