شری کرشن جنم بھومی تنازعہ پر متھرا کورٹ کا اہم فیصلہ صادر، شاہی عیدگاہ کا سروے کر 20 جنوری تک رپورٹ سونپنے کا حکم

شری کرشن جنم بھومی-شاہی عیدگاہ تنازعہ کو لے کر ہندو فریق کی طرف سے داخل اپیل پر متھرا کے سول جج سینئر ڈویژن کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں شاہی عیدگاہ کے سروے کا حکم دیا گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

شری کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ تنازعہ پر آج متھرا کورٹ نے انتہائی اہم فیصلہ صادر کیا ہے۔ شری کرشن جنم بھومی تنازعہ سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے متھرا سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت نے شاہی عیدگاہ کے سروے کا حکم دیا ہے جو ہندو فریق کے لیے ایک بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔ ہندو فریق کی اپیل پر سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شری کرشن جنم بھومی-شاہی عیدگاہ تنازعہ کو لے کر ہندو فریق کی طرف سے داخل عرضی پر سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں متھرا کورٹ نے سروے کے لیے ایک خاص مدت کا تعین کیا ہے۔ سول جج سینئر ڈویژن نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سروے کی رپورٹ 20 جنوری تک عدالت کے حوالے کرنی ہوگی۔ سول کورٹ نے ساتھ ہی اس معاملے سے جڑے سبھی فریق کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ عدالت نے عرضی دہندہ وشنو گپتا کی اپیل پر امین سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔


شری کرشن جنم بھومی سے متعلق ایک دیگر معاملے میں عرضی دہندہ ایڈووکیٹ مہندر سنگھ نے جانکاری دی کہ عدالت نے امین سے تین دن میں اپنی رپورٹ داخل کرنے کے لیے کہا ہے۔ عرضی دہندہ وشنو گپتا نے 13.37 ایکڑ زمین کو آزاد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔