مالی سال 2020۔21 میں برآمدات میں 7.40 فیصد کی گراوٹ
ہندوستانی معیشت ویسے تو نوٹ بندی کے بعد سے ہی متاثر تھی لیکن کورونا وبا کےدوران مزید خراب ہو گئی۔ کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن ، لوگوں میں خوف اور آمدنی کے گھٹ جانے سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
اقتصادی محاذ پر اچھی خبریں نہیں آرہی ہیں جس کی وجہ سے حکومت پر بہت دباؤہے ۔اسی دباؤ کی وجہ سے حکومت کو چھوٹی بچت اسکیموں کی شرح سود میں کمی کا اعلان کرنا پڑا تھا جس کو بعدمیں عوامی ناراضگی کی وجہ سے واپس لیا گیا ۔اب خبر ہے کہ مالی سال 2020-21 میں ہندوستانی برآمدات 7.40 فیصد سےگھٹ کر گزشتہ سال کے 313.36 بلین ڈالر کے مقابلہ میں اس سال 290.18 بلین ڈالر رہ گئی۔
جمعرات کو یہاں مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے بتایا کہ مارچ 2020 سے اپریل 2021 تک کل درآمدات 388.92 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالی سال 2019۔20 میں مجموعی درآمدات 474.71 بلین ڈالر رہی اور اس میں 18.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ، مارچ 2021 میں برآمدات 58. 23 فیصد اضافے سے 34 بلین ڈالر ہوگئی۔ مارچ 2020 میں کل برآمدات 21.49 بلین ڈالر رہی۔مارچ2020 سے مارچ 2021 میںمیں 31.47 بلین ڈالر کے مقابلے میں کل درآمدات 48.12 بلین ڈالر رہیں۔ مارچ 2021 میں تجارتی خسارہ 14.11 بلین ڈالر رہا۔ یہ مارچ 2020 میں 9.98 بلین ڈالر رہی تھی۔
ہندوستانی معیشت ویسے تو نوٹ بندی کے بعد سے ہی متاثر تھی لیکن کورونا وبا کےدوران مزید خراب ہو گئی۔ کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن ، لوگوں میں خوف اور آمدنی کے گھٹ جانے سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔