زر مبادلہ کے ذخائر 1.14 ارب ڈالر کم ہو کر 640.87 ارب ڈالر

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر بھی 1.4کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.22 ارب ڈالر رہ گئے

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 5نومبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں 1.14ارب ڈالر کم ہوکر 640.87ارب ڈالر پر آگئے جبکہ اس کے پچھلے ہفتہ یہ 1.91ارب ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 642.02ارب ڈالر رہے تھے۔

ریزرو بینک کی طرف سے جمعہ کو جاری ہفتہ وار اعدادو شمار کے مطابق پانچ نومبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے اہم جزو غیرملکی کرنسی کے اثاثہ پانچ نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں 881کروڑ ڈالر کم ہوکر 577.58ارب ڈآلر رہ گئے۔ اس دوران سونے کے ذخائر 23.4کروڑڈالر گر کر 38.77ارب ڈالر پر آگئے۔


اسی وقت خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) 1.7کروڑ ڈالر کم ہوکر 19.28ارب ڈالر رہ گئے۔ اسی طرح انٹرنیشنل مانیٹر ی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر 1.4کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.22ارب ڈالر رہ گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Nov 2021, 7:40 AM