اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے لیے آئندہ 5 دن بہت مشکل، محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارش کا الرٹ کیا جاری
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کو جاری پیشین گوئی میں آئندہ پانچ دنوں تک اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، اتر پردیش سمیت ملک کی بیشتر ریاستوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ شمال مغربی ہندوستان میں آئندہ پانچ دن تک اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کی امید ہے۔ ان پانچ دنوں میں ہماچل پردیش اور مشرقی راجستھان میں بھی الگ الگ مقامات پر بھاری بارش ہوگی۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ 17 جولائی کو اتراکھنڈ میں الگ الگ مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ مشرق اور آس پاس کے شمال مشرقی ہند میں 17 جولائی تک ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ بہار میں 17 جولائی تک اسی طرح کی حالت رہے گی۔ اڈیشہ میں آئندہ پانچ دن تک الگ الگ مقامات پر بھاری بارش ہوگی، جبکہ جھارکھنڈ میں 15 سے 17 جولائی تک بھاری بارش ہوگی۔ مغربی بنگال میں گنگا کے میدانی علاقوں میں 15 جولائی تک الگ الگ مقامات پر بھاری بارش ہوگی۔ ناگالینڈ، منی پور، میزورم میں الگ الگ مقامات پر بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ تریپورہ، آسام اور میگھالیہ میں آئندہ چار دن تک الگ الگ مقامات پر بھاری بارش ہوگی اور اروناچل پردیش میں 16 جولائی تک بھاری بارش ہوگی۔
وسطی ہندوستان میں اگلے پانچ دن تک ہلکی سے درمیانے درجہ اور مغربی مدھیہ پردیش میں الگ الگ مقامات پر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ وِدربھ میں 17 اور 18 جولائی کو بھاری بارش کا تجربہ ہوگا۔ مشرقی مدھیہ پردیش میں اگلے پانچ دن تک بھاری سے بہت بھاری بارش ہوگی اور چھتیس گڑھ میں 16 سے 18 جولائی تک بھاری بارش ہوگی۔
آئی ایم ڈی نے پیشین گوئی کی ہے کہ اگلے پانچ دن تک مغربی ہندوستان میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی اور کونکن و گوا میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ وسط مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں میں 15 جولائی تک الگ الگ مقامات پر بہت بھاری بارش ہوگی۔ گجرات میں 18 جولائی کو الگ الگ مقامات پر بہت بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ جنوبی ہندوستان میں 18 جولائی تک ساحلی کرناٹک میں ہلکی سے درمیانے درجہ کی وسیع بارش ہوگی اور کچھ مقامات پر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تلنگاہن، کیرالہ اور ماہے میں بھی 18 جولائی کو الگ الگ مقامات پر بھاری بارش ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔