محکمہ موسمیات نے کیرالہ، تمل ناڈو کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا، شدید بارش کا امکان
تمل ناڈو کے 10 سے زیادہ اضلاع میں آنے والے تین دنوں میں موسم کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے بھاری بارش ہونے کی توقع ہے۔
انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (IMD) نے کیرالہ اور تمل ناڈو کے لیے 'اورینج' الرٹ جاری کیا اور آندھرا پردیش میں بھاری بارش کی پین گوئی کی ہے۔ پیشن گوئی میں اگلے تین دنوں تک ان ریاستوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ایکس پر لکھا ہے کہ کیرالہ اور تمل ناڈو اورنج الرٹ پر ہیں کیونکہ 21 سے 23 نومبر تک الگ تھلگ بھاری سے بہت زیادہ بارش متوقع ہے ۔ ایک اور ٹویٹ میں، آئی ایم ڈی نے ذکر کیا، "تمل ناڈو، پڈوچیری، اور کرائیکل میں 21 اور 22 نومبر کو الگ تھلگ بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔"
تمل ناڈو کے مختلف حصوں بشمول شمالی ساحلی علاقوں اور شمالی اندرونی تمل ناڈو کے ساتھ ساتھ جنوبی تمل ناڈو اور کرائیکل میں گزشتہ دو دنوں سے بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بھاری بارش کی وجہ سے رامناتھ پورم ضلع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا تھا، پیر کو آٹھ دیگر اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
انگریزی روزنامہ ’دی ہندوستان ٹائمس‘ کے نیوز پورٹل پر شائع کبر کے مطابق تھرورور ضلع میں سب سے زیادہ 11 سینٹی میٹر بارش ہوئی، جب کہ چنئی میں کم بارش ہوئی۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران، تمل ناڈو کے متعدد علاقوں میں اعتدال سے لے کر موسلادھار بارش ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں پانی بھر گیا ہے اور اسکولوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔