دھماکہ سے بچنے والا ہیلمٹ تیار، آئی آئی ٹی رُڑکی کے سائنسداں کا کمال

سائنسداں پروفیسر سیلیش کا کہنا ہے کہ اس کو ڈیزائن کرنے میں تین سال کا وقت لگا ہے اور یہ ایجاد جوانوں کی سلامتی اور دہشت گردی مخالف کوششوں کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ہریدوار: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) رڑکی کے سائنسداں نے ایک خاص طرح کا ہیلمیٹ تیار کیا ہے جو ھماکہ کے اثر سے بچانے والا ہے، اور یہ ہیلمٹ جوانوں کو روایتی ہیلمیٹ کے مقابلہ میں زیادہ بہتر سیکورٹی فراہم کرسکے گا۔

آئی آئی ٹی رڑکی کے میکینیکل اینڈ انڈسٹریل انجینئرنگ شبہ کے پروفیسر سیلیش گنپلے نے بتایا کہ یہ روایتی ہیلمیٹ کی جدید شکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی ہیلمیٹ عام طورپر گولی سے تحفظ کے لئے ڈیزائن کئے جاتے ہیں۔ دھماکہ سے بچنے کے لئے انہوں نے ہیلمیٹ کی اوپری سطح پر خاص طرح کا پیڈ لگایا ہے ۔ یہ پیڈ دھماکہ سے اٹھنے والی کرنوں کے لئے شاکر کا کام کرے گا، ساتھ ہی چہرہ کی سیکورٹی کے لئے اس ہیلمیٹ پر ایک خصوصی فیس شیلڈ بھی لگائی گئی ہے۔ اس کو گرینولر دانیدار میٹریل سے تیار کیا گیا ہے جس سے دھماکہ کی کرنوں سے اس فیس شیلڈ کو بہت کم نقصان پہنچتا ہے۔ اس کو ڈیزائن کرنے میں تین سال کا وقت لگا ہے اور یہ ایجاد جوانوں کی سلامتی اور دہشت گردی مخالف کوششوں کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔