اخلاقیات کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ کی کرسی چھوڑنی تھی تو جیل جانے سے پہلے کیوں نہیں چھوڑی: دیویندر یادو

دہلی کانگریس صدر دیویندر نے کہا کہ اگر کیجریوال کو عہدہ کا لالچ نہیں ہے تو انھوں نے یہ بیان کیوں دیا کہ عوام کے دربار میں جائیں گے اور عوام کے فیصلہ کے بعد ہی وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیوندر یادو نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ اروند کیجریوال کے استعفیٰ کے فیصلے سے دہلی کی عوام راحت محسوس کر رہی ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ جسے عوام نے ایماندار سمجھ کر باگ ڈور سونپی تھی وہ بدعنوانوں کا سرغنہ نکلا۔ کیجریوال کے استعفیٰ کے فیصلے پر عوام کہہ رہی ہے کہ دہلی کو بدعنوانی سے آزادی ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوربھ بھاردواج کا یہ بیان کہ اقدار و اخلاقیات کا لحاظ کرتے ہوئے کیجریوال نے وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کیجریوال کو کرسی کی لالچ نہیں ہے، یہ درست نہیں ہے۔ دیویندر یادو نے کہا اگر کیجریوال ایک باوقار شخص ہیں اور اخلاقی طور پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، تو میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر انہیں کرسی کا لالچ نہیں تھا تو شراب گھوٹالے کے فورا بعد یا جیل جانے سے پہلے استعفیٰ کیوں نہیں دیا۔

دہلی کانگریس صدر دیویندر نے کہا کہ اگر کیجریوال کو عہدہ کا لالچ نہیں ہے تو انھوں نے یہ بیان کیوں دیا کہ عوام کے دربار میں جائیں گے اور عوام کے فیصلہ کے بعد ہی وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھیں گے۔ اگر انہیں عوام کی خدمت کرنی ہے تو کرسی پر رہے بغیر بھی کر سکتے ہیں، جس طرح آئی آر ایس کے عہدہ سے استعفیٰ دے کر بھی سماجی فلاح کے لئے کام کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کی عوام عام آدمی پارٹی کو لوک سبھا الیکشن میں ہی اپنا جواب دے چکی ہے۔ اور دہلی کی عوام بدحالی کے بعد خود کیجریوال کا انتظار کر رہی تھی کہ انہوں نے پچھلے تین اسمبلی اور دو دہلی نگر نگم الیکشن میں جو وعدے کئے تھے ان میں سے کتنے پورے کئے ہیں۔ عوام کے پیسے کو بدعنوانی کی بھینٹ چڑھانے کے بعد کیجریوال سے عوام حساب مانگنے کا انتظار کر رہی ہے۔


کانگریس لیڈر نے کہا کہ کیجریوال کا اصول اس وقت کہاں تھا جب دہلی سرکار اور نگر نگم کی لاپرواہی کی وجہ سے آبی جماؤ، کرنٹ، اور نالوں میں ڈوبنے سے 43 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ انہوں نے جیل سے ہی ان لوگوں کو انصاف دلانے کا حکم جاری کیا تھا۔ دہلی کی عوام کووڈ میں ہوئی اموات کو ابھی بھولی نہیں ہے، جب کیجریوال عوام کو مرتا چھوڑ چھپ کر بیٹھ گئے تھے۔ انہوں نے آگے کہا کہ دہلی میں صحت، تعلیم، پانی، بجلی، صفائی، نالی، ٹرانسپورٹیشن، ماحولیات اور انفراسٹرکچر سب کچھ تباہ و برباد ہو چکا ہے۔ پچھلے 5 سالوں سے عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی غائب رہے۔ کیجریوال کے ساتھ ساتھ ان کے وزراء، ایم ایل اے، پارشد یہاں تک کہ چھوٹے موٹے لیڈران بھی بدعنوانی میں شامل ہیں۔ اور تقریباً 20 وزیر اور ایم ایل اے جیل جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔