ٹیکہ نہ ملنے پر کیا ہم پھانسی لگا لیں، ٹیکے کے سوال پر بھڑکے مرکزی وزیر
کووڈ ٹاسک فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ سبھی شہریوں کو کورونا کا ٹیکہ لگانے کے لئے ملک کے پاس دسمبر تک کافی ویکسین ہوگی۔
مرکزی وزیر ڈی وی سدا نند گوڑا جمعرات کو اس وقت بھڑک گئے جب ان سے لوگوں کی ٹیکہ کاری کے بارے میں سوال پوچھا۔ سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا حکومت میں بیٹھے لوگوں کو ٹیکے کی تیاری میں ہوئی ناکامی کی وجہ سے خود کو پھانسی پرلٹکا لینا چاہئے؟ واضح رہے ٹیکہ کو لے کر پورے ملک میں زبردست قلت ہےجس کی وجہ سے لوگوں میں غصہ اور مایوسی ہے۔حکومت نےدعوی کیا ہے کہ دسمبر تک سبھی شہریوں کو ٹیکہ لگانے کے لئے ملک کے پاس کافی ویکسین ہو گی۔
مرکزی وزیر نے کہا ’’ عدالت نے اچھی منشا سے کہا ہے کہ ملک میں سب کو ٹیکہ لگوانا چاہئے۔ میں آ پ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر عدالت کل کہتی ہے کہ آپ کو اتنے ٹیکے دینے ہیں اور اگریہ نہ بن پائے تو کیا ہمیں خود کو پھانسی پر لٹکا لینا چاہئے؟‘‘
ٹیکہ کی قلت کےسوالوں پر مرکزی وزیر نے حکومت کو اپنے منصوبوں پر کام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس کا فیصلہ کسی سیاسی فائدہ پر مبنی نہیں ہے ۔ انہوں نےکہا کہ حکومت اپناکام پوری ایمانداری اور لگن سے کرتی ہے اور کچھ چیزیں حکومت کے قابو میں نہیں ہیں ۔
انہوں نے حکومت کے منصوبوں اور کارروائی کادفاع کرتےہوئے کہا کہ حکومت بہترین کام کر رہی ہےاور ایک دو دن میں حالات بہتر ہوں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔