حکومت نے بوس کے ’سیکولرازم‘ پر عمل نہیں کیا تو ملک بکھر جائے گا: بنگال بی جے پی لیڈر

بی جے پی لیڈر اور نیتاجی سبھاس چندر بوس کی بہن کے پوتے چندر کمار آج کہا ہے کہ اگر ان کی پارٹی ملک کو متحد کرنے کے لئے نیتاجی سبھاش چندربوس کے سیکولر آئیڈیا پر عمل نہیں کیا تو ملک بکھر جائے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال کے بی جے پی لیڈر اور نیتاجی سبھاس چندر بوس کی بہن کے پوتے چندر کمار آج کہا ہے کہ اگر ان کی پارٹی ملک کو متحد کرنے کے لئے نیتاجی سبھاش چندربوس کے سیکولر آئیڈیا پر عمل نہیں کیا تو ملک بکھر جائے گا۔

بوس نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ ہندوستان کو متحد رکھا جائے تو نیتاجی کی آئیڈولوجی پر عمل کرنا ہی ہوگا کیونکہ ان کے آئیڈولوجی میں مذہبی بنیاد پر تفریق کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ملک کئی حصوں میں تقسیم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے آزاد ہند فوج(انڈین نیشنل آرمی میں) ہندو مسلم سکھ اور عیسائی سب شامل تھے اور سب ملک کی آزادی کیلئے جدو جہد میں حصہ لیا۔

چندر کمار بوس نے کہا کہ میں بی جے پی میں اس یقین کے ساتھ ہوں کہ مذہب انسان کا ذاتی معاملہ ہے اور جو لوگ اس نظریہ پر یقین نہیں رکھتے ہیں وہ دراصل ہندوستان کو ٹکرے ٹکڑے میں تقسیم کرنے والے ہیں۔ خیال رہے کہ کے 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں چند کمار بوس نے جنوبی کلکتہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیا تھا مگر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس سے قبل آج صبح چندر کمار بوس نے ایک ٹویٹ کیا جسے انہوں نے پرائم منسٹر آفس کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ”وقت آگیا ہے کہ حکومت ہندنیتا جی سبھاش چندر بوس اور ان کے آزاد ہند فوج کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انڈیا گیٹ پرنیتاجی سبھاش چندر بوس کامجسمہ لگائے اور نیتاجی سبھا ش چندر کے افکار و خیالات سے ملک کے نوجوانوں کو آگاہ کیا جائے۔تاکہ ملک کے نوجوان نیتاجی کے آئیڈیولوجی سے واقف ہوسکیں۔


بوس نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے میں پی ایم او کوخط بھی لکھا ہے۔بوس نے کہا کہ بی جے پی نے گاندھی سنکلپ یاترا نکالا تھا اور میں بھی اس میں شریک تھا۔مگر عوامی طور پر اس مہم کو پذیرائی نہیں ملی۔میں گاندھی جی کی توہین نہیں کررہا ہوں اور نہ انہیں چھوٹا کررہا ہوں مگروزیراعظم کے لئے میرے پاس ایک مشورہ ہے کہ وہ اب نتیاجی کی یاد میں نیتاجی سنکلپ یاترا پورے ملک میں نکالے مجھے امید ہے کہ ملک کے عوام اس کی پذیرائی کریں گے۔

نیتاجی سبھاش چندر بوس نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے فارورڈ بلاک کیا اور اس کے بعد انہوں نے برطانوی فوج کا مقابلہ کرنے کیلئے آزاد ہند فوج کی تشکیل کی تشکیل کی۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی موت کا معاملہ اب معمہ بنا ہوا ہے۔ مختلف رپورٹوں میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ تائیوان میں جہاز حادثے میں نیتاجی کی موت ہو گئی تھی تاہم اب تک اس معاملے میں کوئی یقینی بات نہیں کہی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔