خاتون آئی اے ایس آفیسر مافیا کےلئے خوف اور نوجوانوں کے لئے تحریک

راجستھان کی سونیا مینا یو پی ایس سی میں 36 واں رینک حاصل کرکے آئی اے ایس آفیسر بن گئیں۔ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کے لیے 'مافیاؤں کا کال' کے نام سے مشہور ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

راجستھان کی بیٹی سونیا مینا کا نام آج ملک کے نوجوانوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بن گیا ہے۔ اپنی پہلی کوشش میں، اس نے یو پی ایس سی امتحان میں 36 واں رینک حاصل کرکے آئی اے ایس آفیسر بننے کا خواب پورا کیا۔ سونیا مینا کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ ملک کے لاکھوں نوجوانوں کے لیے ایک تحریک ہے جو سیول سروسز کے امتحان کی تیاری کر رہے ہیں۔

سونیا مینا، جو مدھیہ پردیش کیڈر میں گزشتہ دس سالوں سے خدمات انجام دے رہی ہیں، مافیا کے خلاف اپنی سخت کارروائی سے پورے ملک میں سرخیوں میں آگئی ہیں۔ مافیا ارجن سنگھ کے خلاف ان کی کارروائی نے مافیا کی دنیا میں ہلچل مچا دی تھی۔ آج سونیا مینا کو’ مافیا کا کال‘ کہا جاتا ہے۔


سونیا مینا کا موقف بہت سخت ہے۔ وہ ہمیشہ حق اور سچ کے کے لئے کھڑی  ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مافیا کی دنیا کے لوگ ان سے بہت ڈرتے ہیں۔ لیکن سونیا مینا کبھی نہیں ڈرتی اور پوری لگن کے ساتھ اپنا کام کرتی ہے۔

سونیا مینا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور نوجوانوں کو سیول سروسز کے امتحان کی تیاری کے لیے ٹپس دیتی رہتی ہیں۔ وہ نوجوانوں کو بتاتی ہیں کہ کس طرح محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔


سونیا مینا نے ایس ڈی ایم، اے ڈی ایم اور ضلع پنچایت سی ای او جیسے اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ انہوں  نے چھتر پور ضلع کے راج نگر میں ایس ڈی ایم، عمریا میں اے ڈی ایم اور ضلع پنچایت کی سی ای او کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ اس وقت وہ بھوپال کی وزارت میں کام کر رہی ہیں۔

سونیا مینا ایک مثال ہیں کہ کس طرح ایک عورت عزم اور محنت سے کوئی بھی مقصد حاصل کر سکتی ہے۔ وہ نوجوانوں کے لیے ایک تحریک ہیں اور انھوں نے ثابت کیا ہے کہ اگر آپ کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔