آئی اے ایس تنظیم کی جانب سے موہالی میں ’موبائل ٹیکہ کاری‘ کا آغاز

دہلی این سی آر میں کورونا کے دور میں لوگوں کی خدمات انجام دینے والی آئی اے ایس ابھیشیک سنگھ کی تنظیم یونائیٹڈ بائی بلڈ کی جانب سے اب پنجاب کے موہالی میں موبائل ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی این سی آر میں کورونا کے دور میں لوگوں کی خدمات انجام دینے والی آئی اے ایس ابھیشیک سنگھ کی تنظیم یونائیٹڈ بائی بلڈ کی جانب سے اب پنجاب کے موہالی میں موبائل ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ یونائیٹڈ بائی بلڈ نے موہالی کے بیسٹیک اسکوائر مال میں کار میں ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا۔

اس موبائل ٹیکہ کاری مہم کا آغاز معروف گلوکار اور مسیقار بی پراک نے کیا۔ اس موقع پر آئی اے ایس ابھیشیک سنگھ نے کہا، ’’ہمارے موبائل پروگراموں پر عوام کی جانب سے ابھی تک مثبت رد عمل ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ اس پہل میں بی پراک کی شرکت ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔‘‘ یونائیٹڈ بائی بلڈ کی ویکسینیشن ڈرائیو کے اس چیپٹر کو بیسٹیک اسکوائر مال نے وینیو پارٹنر کا تعاون حاصل ہے۔


میکس ہسپتال اس مہم کو ہیلتھ کیئر پارٹنر کے طور پر تعاون دے رہا ہے اور ٹیکہ کاری کے عمل کے ذمہ دار ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ مہم آئندہ ہفتوں میں دہلی اور اس کے مضافات میں چلائی جائے گی، تکہ سرکاری ٹیکہ کاری مراکز پر پڑ رہے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔