’میں جلد باہر آؤں گا‘، اہلیہ سنیتا نے پڑھا جیل میں قید کیجریوال کا پیغام

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا نے ان کا جیل سے پیغام شیئر کیا ہے، جس میں کیجریوال نے کہا کہ وہ جلد ہی رہا ہو کر وعدے پورے کریں گے۔ انہیں 28 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیجا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سنیتا کیجریوال / ویڈیو گریب</p></div>

سنیتا کیجریوال / ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ای ڈی کی حراست میں لکھا وزیر اعلی کا پیغام آج لوگوں تک پہنچایا۔ سی ایم کا پیغام پڑھتے ہوئے سنیتا کیجریوال نے کہا کہ "ہندوستان کے اندر اور باہر بہت سی طاقتیں ہیں جو ملک کو کمزور کر رہی ہیں۔ ہمیں چوکنا رہنا ہوگا، ان طاقتوں کو پہچاننا ہوگا اور انہیں شکست دینا ہوگی۔‘‘

پیغام میں انہوں نے مزید پڑھا، ’’دہلی میں خواتین سوچ رہی ہوں کہ کیجریوال جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں، کون جانتا ہے کہ انہیں 1000 روپے ملیں گے یا نہیں۔ میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے بھائی، اپنے بیٹے پر بھروسہ کریں، ایسی کوئی جیل نہیں جو اسے زیادہ دیر تک سلاخوں کے پیچھے رکھ سکے۔ میں جلد باہر آؤں گا اور وعدہ پورا کروں گا۔‘‘


سنیتا کیجریوال نے مزید کہا، کیجریوال نے اپنا ہر وعدہ پورا کیا۔ لوگوں کی دعائیں کیجریوال کے ساتھ ہیں۔ ان کی زندگی کا ہر لمحہ ملک کے لیے وقت ہے۔ اروند کیجریوال کا پیغام پڑھتے ہوئے سنیتا نے مزید کہا کہ میری عام آدمی پارٹی کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ عوامی خدمت کا کام نہ رکے اور اس وجہ سے بی جے پی والوں سے نفرت نہ کریں، بی جے پی والے بھی ہمارے بھائی بہن ہیں، میں جلد واپس آؤں گا۔

خیال رہے کہ قومی راجدھانی کی ایک عدالت نے جمعہ کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 28 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔