دو مہینے کے لیے سیاست سے بریک لینا چاہتی ہوں! پنکجا منڈے

مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان بی جے پی لیڈر پنکجا منڈے سے صاف کر دیا ہے کہ وہ بی جے پی نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال سیاست سے بریک لینا چاہتی ہیں!

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ممبئی: مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان بی جے پی لیڈر پنکجا منڈے سے صاف کر دیا ہے کہ وہ بی جے پی نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال سیاست سے بریک لینا چاہتی ہیں! دریں اثنا، انہوں نے کانگریس میں شامل ہونے کی خبروں کی بھی تردید کی۔

پنکجا منڈے نے کہا ’’میں 2019 سے ہمارے تعلقات میں ہونے والی بحث سے تھک گئی ہوں۔ میں آج تھوڑا سا وقفہ لے رہی ہوں۔ میں ایک یا دو ماہ کا بریک چاہتی ہوں۔ میں سوچنا چاہتی ہوں کہ سیاست کہاں جا رہی ہے! ملک کو کیا مل رہا ہے! لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کون کس پارٹی میں جا رہا ہے! وزیر کون بنے گا! عوام کو کیا مل رہا ہے! میں اس کے بارے میں سوچنا چاہتا ہوں۔ مجھے جو کرنا ہے وہ میں نظریے کی بنیاد پر کروں گی۔ میں بریک لے رہہ ہوں۔‘‘


پنکجا منڈے نے کہا کہ کچھ دنوں سے مہاراشٹر میں یہ افواہ پھیلی ہوئی ہے کہ میں سونیا گاندھی سے ملی ہوں اور کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہی ہوں۔ یہ بات بالکل غلط ہے اور یہ میرا کیرئیر ختم کرنے کی سازش ہے۔ جو بھی میرے خلاف یہ سب کر رہا ہے۔ میں قانونی کارروائی کروں گی۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے بھی پنکجا منڈے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی پی ہمارے ساتھ آنے کے بعد یہ فیصلہ سب کو پسند آیا ہوگا، ایسا نہیں ہے۔ پنکجا منڈے کا این سی پی کے ساتھ جھگڑا رہا ہے۔ پنکجا منڈے ایک قومی لیڈر ہیں، بی جے پی کے قومی رہنما ان سے بات کریں گے۔ پنکجا بی جے پی میں ہیں، بی جے پی کے لیے کام کریں گی۔ پنکجا منڈے سے بات کریں گے۔


خیال رہے کہ اجیت پوار نے ماضی میں این سی پی میں بغاوت کی تھی اور ان کے ساتھ 8 لیڈروں نے وزیر کے طور پر حلف لیا تھا۔ ان میں پنکجا منڈے کے کزن دھننجے منڈے بھی شامل تھے۔ اس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ پنکجا منڈے دھننجے منڈے کے وزیر بننے سے ناراض ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔