مجھے ’پرنب دا‘ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا: سونیا گاندھی
کانگریس کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پرنب مکھرجی کے انتقال پر اظہار غم کرتےہوئے کہا کہ ملک میں کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جو ان کے نام سے اور ملک کی ترقی میں ان کی شراکت سے واقف نہ ہو۔
نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرنب مکھرجی نے ملک اور کانگریس کو سمت دینے میں اہم کردار ادا کیا اور خود انہوں نے سابق صدر سے بہت کچھ علم حاصل کیا ہے۔
سونیا گاندھی نے پرنب مکھرجی کی صاحبزادی اورکانگریس کی لیڈر شرمشٹھا مکھرجی کو مرسلہ ایک تعزیتی پیغام میں آج کہا، "پرنب مکھرجی نے پانچ دہائیوں سے زیادہ کی اپنی سیاسی زندگی میں ملک اور کانگریس کو سمت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا طویل تجربہ ہے اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ پارٹی کانگریس کو آگے بڑھانے میں جو کردار ادا کیا ہے اسے پارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرنب مکھرجی نے ملکی ترقی میں مستقل کام کیا ہے اور وہ عمر بھر قومی مفادات سے منسلک رہے۔ ملک کیو آگے بڑھانے ، کانگریس کی ترقی اور مرکزی حکومت میں رہ کر قومی ترقی میں ان کی شراکت ناقابل فراموش کردار ہے۔وہ علم ، تجربے اور جانکاری والی شخصیت سے مالا مال تھے اور ان کی تفہیم اور صلاح مشورہ ہر بحران کا حل تھا اور ان کی عدم موجودگی میں ان کی کمی ہمیشہ کھلے گا۔
کانگریس کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے بھی پارٹی پریس کانفرنس میں پرنب مکھرجی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک میں کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جو ان کے نام سے واقف نہ ہو اور جو ملک کی ترقی میں ان کی شراکت سے واقف نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرنب مکھرجی کے ساتھ ایک طویل عرصے سے رہے ہیں لیکن 2004 سے 2014 کے درمیان انہیں پرنب مکھرجی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملا۔ اس دوران انہوں نے دیکھا کہ ملک کے عام آدمی کے لئے گہری تشویش ہے اور کانگریس کو ان کی موت کی وجہ سے ایک بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنب دا جیسے لوگ سیاست میں بہت کم ہوتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Sep 2020, 12:11 AM