اسلام کے بارے میں کچھ نہیں جانتی! پاکستانی خاتون سیما حیدر پر اٹھے سوالات، تحقیقات کا مطالبہ

سیما حیدر کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اس سے کلمہ پڑھنے کو کہا جاتا لیکن سیما ایسا کرنے سے قاصر رہتی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگ تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: پب جی کے ذریعے پروان چڑھنے والی محبت کی کہانی کا ہندوستان کے ساتھ پاکستان میں بھی خوب چرچا ہو رہا ہے۔ لوگ یہ کہانی ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ سیما حیدر نامی پاکستانی خاتون اپنے چار بچوں کے ساتھ ہندوستان پہنچ گئی ہے۔ یہاں وہ سچن نامی لڑکے کے ساتھ رہ رہی ہے۔ سچن گریٹر نوئیڈا کا رہنے والا ہے اور عمر میں سیما سے چھوٹا ہے۔ دونوں کا کہنا ہے کہ انہیں پب جی کھیلتے ہوئے ایک دوسرے سے پیار ہو گیا تھا۔ سیما پاکستان میں واقع اپنا گھر بیچنے کے بعد اس رقم کو لے کر ہندوستان آئی ہے۔ اس نے یہ رقم سفر پر خرچ کر دی۔

وہ کہتی ہیں کہ اب وہ گنگا میں نہائے گی اور صرف ہندو مذہب کی پیروی کرے گی۔ سیما نے اپنے بچوں کے نام بھی بدل لیے ہیں۔ ایسی بہت سی چیزیں ہیں، جو لوگوں کو عجیب لگ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہندوستانی سیما کو آئی ایس آئی کی ایجنٹ قرار دے رہے ہیں جبکہ پاکستانی اسے را کی ایجنٹ قرار دے رہے ہیں۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے، جس میں رپورٹر نے سیما سے کچھ سوالات کیے، جن کا وہ جواب دینے سے قاصر ہے۔


سیما کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنے شوہر اور سسر کو جانتی تھی۔ سسر کی دو بیویاں ہیں، ایک کی ایک بیٹی اور دوسری کا بیٹا ہے۔ رپورٹر پھر پوچھتا ہے کہ کیا آپ نے کبھی نماز پڑھی ہے؟ جواب میں سیما کا کہنا تھا کہ رمضان میں پڑھی تھی، عام طور پر نہیں پڑھتی!

پھر رپورٹر اسلام سے متعلق سوال کرتا ہے اور سورہ فاتحہ پڑھنے کا کہتا ہے؟ اس پر سیما کہتی ہیں ’سوری سر، نہیں۔' رپورٹر اس کے بعد کہتا ہے کہ آپ مذہب اسلام کا کوئی کلمہ پڑھ سکتی ہیں؟ اس پر وہ کہتی ہیں، سنا دو، جی سورت آتی ہے۔ میں بھول گئی ہوں سر سوری!‘ سیما کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ یہ دیکھنے کے بعد لوگ اس کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔