’مجھے مودی یا ان کے دائیں ہاتھ کی کوئی پرواہ نہیں!‘ کرناٹک کے بی جے پی رکن اسمبلی کی مبینہ آڈیو وائرل

تین منٹ کے کلپ میں رکن اسمبلی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’کوئی مودی ہو، یا کوئی اور میں شیوراج پاٹل ہوں اور میں کسی بھی ساتھی کی بات نہیں مانوں گا‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور حکمراں جماعت بی جے پی کی حالت زیادہ بہتر نہیں ہے۔ پارٹی میں جاری اندرونی رسہ کشی کی وجہ سے بی جے پی کا راستہ مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ دریں اثنا، کرناٹک کے رائچور ضلع سے بی جے پی کے رکن اسمبلی شیوراج پاٹل کی وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک مبینہ آڈیو کلپ وائرل ہو گئی۔ کلپ میں پاٹل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سمیت کوئی بھی ان سے سوال نہیں کر سکتا اور وہ کسی کٹھ پتلی کی بات نہیں سنیں گے۔

تین منٹ کی کلپ میں رکن کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، تین منٹ کے کلپ میں رکن اسمبلی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’کوئی مودی ہو، یا کوئی اور میں شیوراج پاٹل ہوں اور میں کسی بھی ساتھی کی بات نہیں مانوں گا۔ مجھے مودی کے دائیں ہاتھ کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ میں واحد فوج ہوں۔ میرے پاس کوئی بائیں یا دائیں نہیں ہے۔ مودی ہوں، یا ٹرمپ ہوں وہ مجھے چھیڑ نہیں کر سکتے۔‘‘


ایم ایل اے مزید کہتے ہیں ’’الیکشن جیتنے یا ہارنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ دنیا میں اگر کوئی بے فکر انسان ہے تو وہ شیوراج پاٹل ہے۔ میں بھگوان کی طرح ہوں۔ میں اپنے لڑکوں سے کہتا ہوں کہ وہ ہر روز پاؤں چھوئیں اور آشیرواد لیں۔‘‘

کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل یہ پیش رفت سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن رہی ہے۔ ابھی تک پاٹل نے آڈیو کلپ کے بارے میں کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔