کانگریس رکن بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں: الکا لامبا

گزشتہ ماہ انہوں نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے پارٹی میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی اور سونیا گاندھی کے سامنے اپنا موقف رکھنے کے بعد وہ پارٹی میں واپس آئیں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: گزشتہ اسمبلی انتخابات میں دہلی کی چاندنی چوک سے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر اسمبلی پہنچنے والی الکا لامبا ہفتہ کو کانگریس میں واپس آگئیں۔ کانگریس کے پارٹی معاملات کے دہلی کے انچارج پی سی چاکو کی موجودگی میں محترمہ لامبا نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ کانگریس کی طلبا یونین کی تنظیم (این ایس یو آئی) سے سیاست شروع کرنے والی الکا لامبا 2015 میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئیں اور چاندنی چوک سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں تھی۔

الکا لامبا نے ٹوئٹ کرکے کانگریس میں شامل ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ’’آج کانگریس ہیڈکوارٹر 24 اکبر روڈ پر پہنچ کر پی سی چاکو، ضلع چاندنی چوک صدر عثمان، ضلع آدرش نگر صدر جندل جی اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ کانگریس رکن بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں‘‘۔


گزشتہ ماہ انہوں نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے پارٹی میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی اور سونیا گاندھی کے سامنے اپنا موقف رکھنے کے بعد وہ پارٹی میں واپس آئیں۔

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے دہلی میں خواتین کے تحفظ کو لے کر عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ کیا اور کہا ’’دونوں پارٹیاں مل کر ایک دوسروں کو بچا رہے ہیں، خواتین کی حفاظت کے وعدے پر دہلی کے لوگوں نے ان دونوں کو اقتدار سونپا۔ چھ سال بعد بھی دہلی بے حال‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔