'مجھے فخر ہے…'، چاند کی سطح پر چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد وزیر اعظم مودی کا اظہارِ خوشی

وزیر اعظم نریندر مودی نے وکرم لینڈر کی کامیاب لینڈنگ کے بعد جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے ورچوئل انداز میں ہندوستانی عوام کو خطاب کیا اور کہا کہ یہ ملک کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چندریان-3 کی لینڈنگ کے لمحہ کا گواہ بنتے وزیر اعظم مودی</p></div>

چندریان-3 کی لینڈنگ کے لمحہ کا گواہ بنتے وزیر اعظم مودی

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان نے 23 اگست کو ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ چندریان-3 نے چاند کی سطح پر کامیابی کے ساتھ سافٹ لینڈنگ کی اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے چاند کے جنوبی قطب پر رسائی حاصل کی ہے۔ وکرم لینڈر جب چاند کی سطح کی طرف بڑھ رہا تھا تو اس لمحہ کا گواہ پورا ہندوستان تو بنا ہی، وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی جنوبی افریقہ سے براہ راست نشریہ دیکھا اور ہندوستان کی کامیابی پر ترنگا لہرا کر خوشی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے وکرم لینڈر کی کامیاب لینڈنگ کے بعد جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے ورچوئل انداز میں ہندوستانی عوام کو خطاب کیا اور کہا کہ یہ ملک کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ "زندگی خوشیوں سے بھر گئی ہے۔ یہ لمحہ فتح کی راہ پر آگے بڑھنے کا ہے۔ یہ لمحہ 140 کروڑ دھڑکنوں کے لیے ہے، آج ہر گھر میں جشن شروع ہو گیا ہے۔ میں چندریان-3 کی ٹیم، اِسرو اور ملک کے سبھی سائنسدانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔" پی ایم مودی نے چندریان-3 کی کامیابی پر سائنسدانوں کا خاص طور سے تذکرہ کیا اور کہا کہ ان کی محنت سے ہی ہم چاند کے اس جنوبی قطب پر پہنچ گئے جہاں پر آج تک کوئی نہیں پہنچ پایا ہے۔ آج سبھی متھک بدل جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ "کبھی کہا جاتا تھا چندا ماما بہت دور کے ہیں، اب ایک دن وہ بھی آئے گا جب بچے کہا کریں گے چندا ماما بس ایک ٹور (سیاحت) کے ہیں۔"


قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے چندریان-3 کی کامیاب سافٹ لینڈنگ کے ساتھ ان ممالک کی فہرست میں بھی اپنا نام شامل کر لیا ہے جنھوں نے چاند پر سافٹ لینڈنگ کے ذریعہ رسائی حاصل کی ہے۔ چاند کی سطح پر ہندوستان سے پہلے چین، امریکہ اور سوویت یونین نے سافٹ لینڈنگ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ بہرحال، خبر رساں ایجنسی نے اِسرو کے افسران کے حوالے سے بتایا ہے کہ سافٹ لینڈنگ کے بعد اب رووَر اپنے ایک سائیڈ پینل کا استعمال کر کے لینڈر کے اندر سے چاند کی سطح پر اترے گا، جو ریپ کی شکل میں کام کرے گا۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ لینڈنگ کے بعد لینڈر کو اس میں موجود انجنوں کے چاند کی سطح کے قریب سرگرم ہونے کے سبب دھول کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔