حیدرآباد: جشن میلاد النبیؐ نہایت ہی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ کے ساتھ منایا گیا

شہر حیدرآباد میں جشن میلاد النبیؐ نہایت ہی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ شہر کے کئی مقامات کو سبز پرچموں اور روشنیوں سے منور کیا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں جشن میلاد النبیؐ نہایت ہی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ شہر کے کئی مقامات کو سبز پرچموں اور روشنیوں سے منور کیا گیا۔ جگہ جگہ قوالیوں اور نعتیہ کلام کا اہتمام کیا گیا ساتھ ہی خانہ کعبہ اور گنبد خضری کے ماڈلز بھی لگائے گئے جو لوگوں کی کشش کا سبب دیکھے گئے بالخصوص پرانا شہر حیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں سجاوٹ پر مختلف تنظیمیں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرتی ہوئی دیکھی گئیں۔

مرکزی جلسہ رحمت للعالمینؐ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے دارالسلام میں کل شب آن لائن منعقد کیا گیا۔ کوویڈ وبا کے پیش نظر پہلی مرتبہ یہ جلسہ آن لائن منعقد کیا گیا جس سے علما نے خطاب کیا۔ شہر حیدر آباد کی مختلف مساجد ‘خانقاہوں‘ درگاہوں اور دیگر مقامات پر بھی جلسوں کا اہتمام کیا گیا اور موئے مبارک کی زیارت کروائی گئی۔


ہزاروں افراد نے موئے مبارک کی زیارت کی اور درود کا نذرانہ پیش کیا۔ شہر کی مرکزی مسجد مکہ مسجد میں بھی موئے مبارک کی زیارت کروائی گئی۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے صبح ہی سے میلادجلوس نکالے گئے جس میں شرکاء نے سبز پرچم لہراتے ہوئے میلاد کی خوشیاں منائیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

جلوس کے موقع پر پولیس کا معقول بندوبست بھی دیکھا گیا۔ اس موقع پر علماء و مشائخ نے میلادالنبیؐ کی ا ہمیت اور افادیت پر زور دیا۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے خون کے عطیے کے کیمپس بھی منعقد کئے گئے۔ شہر میں مختلف مقامات پر جگہ جگہ لوگوں کے لئے طعام کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔