بیوی کی موت سے بے حال شوہر کا بھی انتقال، دونوں ایک ساتھ ہوئے سپرد آتش
بیوی کی موت کا غم رام آسرے پر ایسا سوار ہوا کہ وہ گم صم ہو گئے۔ پھر اچانک ان کی بھی سانسیں بند ہو گئیں۔ ایسا لگا جیسے بیوی سے جدائی کا غم وہ برداشت نہیں کر سکے اور اپنی روح کو بھی جسم سے الگ کر دیا۔
اتر پردیش کے ہردوئی میں ایک شخص کے اپنی بیوی سے محبت کا انتہائی نمناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ کہا جاتا ہ کہ شوہر اور بیوی کے درمیان ایک اٹوٹ رشتہ ہوتا ہے اور ہردوئی واقع سنڈیلا علاقہ میں کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا جب بیوی کے انتقال کے کچھ ہی گھنٹے بعد اس کی فراق کے غم میں شوہر نے بھی اپنی سانسیں روک لیں۔ دراصل سنڈیلا کے کوتوالی علاقہ میں ایک گاؤں ہے اترکوندھ۔ اس گاؤں کے 75 سالہ باشندہ رام آسرے وشو کرما کی بیوی کوشلیہ وشوکرما کی پیر کے روز اچانک موت ہو گئی۔ بیوی کے داغ مفارقت دینے کا غم رام آسرے پر ایسا سوار ہوا ہے کہ وہ بالکل گم صم ہو کر بیٹھ گئے۔ پھر اچانک ان کی بھی سانسیں بند ہو گئیں۔ ایسا محسوس ہوا جیسے بیوی سے جدائی کا غم وہ برداشت نہیں کر سکے اور اپنی روح کو بھی جسم سے الگ کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ رام آسرے کے بیٹے رادھے شیام اور بیٹی کملا، چھٹکی اور شیام پتی کا والدہ کی موت کے بعد پہلے ہی رو رو کر برا حال تھا، اچانک والد کی موت سے وہ مزید نڈھال ہو گئے۔ گاؤں والوں نے کسی طرح بچوں کو سمجھایا اور انھیں والدین کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے تیار کیا۔ شوہر-بیوی کی ایک ساتھ لوگوں نے اَرتھی اٹھائی اور پھر انھیں شمشان گھاٹ پر ایک ساتھ ہی نذرِ آتش کیا گیا۔ یہ ماحول اس قدر غمگین تھا کہ آخری رسوم میں شامل کوئی شخص اپنے آنسو نہیں روک پا رہا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔