لاکھوں زائرین کی عمرہ کے لئے مکہ مکرمہ میں آمد
ان دنوں سعودی عرب کے تمام علاقوں سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے ہوئے ہیں۔ وہیں دنیا بھر سے لاکھوں زائرین بھی عمرے پر آئے ہوئے ہیں
سعودی عرب میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں 70 فیصد بکنگ مکمل ہو گئی۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، ریستوران اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں بھی کاروباری سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ان دنوں سعودی عرب کے تمام علاقوں سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے ہوئے ہیں۔ وہیں دنیا بھر سے لاکھوں زائرین بھی عمرے پر آئے ہوئے ہیں۔
عمرہ سیزن کے ماہر اقتصادیات محمد سعد القرشی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ’موسم سرما کی تعطیلات سے ہمارے طلبہ وطالبات اور اساتذہ بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ ہزاروں مکہ مکرمہ کی روحانی فضاؤں میں روز وشب بسر کر رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’خاص طور پر سعودی عرب کے ان شہروں کے باشندے مکہ مکرمہ میں کثیر تعداد میں پہنچے ہوئے ہیں جہاں سردی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے‘۔
محمد سعد القرشی نے بتایا ہے کہ چار سو سے زیادہ ہوٹل عمرہ زائرین کے خیر مقدم کی تیاریاں پہلے ہی سے کیے ہوئے تھے۔ مسجد الحرام کے اطراف کے علاقے کے ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کی ان دنوں چاندی ہو گئی ہے‘۔ مکہ میں العزیزیہ، محبس الجن، الششہ اور الروضہ کے علاقوں کے فرنشڈ اپارٹمنٹس بھی عمرہ زائرین سے بھر گئے ہیں۔
مقدس شہر کا معتدل موسم عمرہ زائرین کو شہر کے سبزہ زاروں اور قومی پارکوں میں سیر و تفریح کی دعوت دے رہا ہے۔ 290 سے زیادہ پبلک پارک مکہ مکرمہ کے مختلف حصوں میں قائم ہیں۔ مکہ مکرمہ میں بلدیاتی کونسلوں کے نگرانوں نے معائنہ سرگرمیاں بڑھا دیں ہیں۔ منفی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سیکورٹی فورس کے اہلکار بھی بلدیاتی کونسلوں کے افسران واہلکاروں سے تعاون کر رہے ہیں۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔