رتن ٹاٹا کے کنبہ سے کتنے واقف ہیں لوگ، اب کون سنبھالے گا ان کی عظیم وراثت؟

رتن ٹاٹا کے سگے بھائی بھی کنوارے ہیں اور وہ سرخیوں سے دور رہتے ہیں۔ کمپنی کی قیادت کو لے کر سب سے آگے ان کے سوتیلے بھائی نوئل ٹاٹا کا نام آ رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بھارتی ٹاٹا گروپ (فائل)</p></div>

بھارتی ٹاٹا گروپ (فائل)

user

قومی آواز بیورو

 ٹاٹا گروپ ملک کے ہی نہیں دنیا کے سب سے بڑے گھرانوں میں سے ایک ہے۔ بدھ کی رات ٹاٹا گروپ اور ملک نے اپنا ایک سرپرست کھو دیا۔ رتن ٹاٹا کا انتقال 86 سال کی عمر میں ہوا۔

رتن ٹاٹا صرف ایک قد آور کاروباری ہی نہیں بلکہ عوامی فلاحی کاموں کے لیے بھی مشہور تھے۔ انہوں نے ٹاٹا گروپ کو انٹرنیشنل برانڈ بنایا۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے عام لوگوں کے لیے بھی کئی بڑے کام کیے تھے جس کی مثالیں موجود ہیں۔ رتن ٹاٹا اپنے پیچھے ٹاٹا گروپ کی ایک عظیم سلطنت چھوڑ کر گئے ہیں۔ جس سے یہ چرچا زور پکڑ گئی ہے کہ ان کی یہ وراثت کون سنبھالے گا۔ ساتھ ہی ان کے کنبہ کے سلسلے میں بھی لوگ جاننا چاہ رہے ہیں۔

رتن ٹاٹا سے تو پوری دنیا واقف ہے لیکن ان کے کنبہ کے بارے میں بہت کم لوگوں کو ہی پتہ ہے۔ ان کے کنبہ کے زیادہ تر لوگ لائم لائٹ سے دور رہتے ہیں۔ حالانکہ رتن ٹاٹا کی فیملی بہت بڑی ہے۔ رتن ٹاٹا کے والد کا نام نول ٹاٹا تھا۔ نول ٹاٹا کو ان کے والد رتن جی ٹاٹا نے گود لیا تھا۔ رتن جی ٹاٹا ٹاٹا گروپ کے بانی جمشید جی ٹاٹا کے صاحبزادے تھے۔


ٹاٹا فیملی کے سرپرست نوسروان جی ٹاٹا تھے۔  ٹاٹا خاندان کی شروعات یہیں سے مانی جاتی ہے۔ نوسروان جی ٹاٹا ایک پارسی پجاری تھے۔ وہ کاروباری دنیا میں قدم رکھنے والے ٹاٹا فیملی کے پہلے شخص تھے۔ یہیں سے ٹاٹا خاندان کے بزنس میں میں آنے کی شروعات ہوئی تھی۔

نوسروان جی ٹاٹا کے بیٹے جمشید جی ٹاٹا نے ٹاٹا گروپ کا قیام کیا تھا۔ وہ گجرات کے رہنے والے تھے۔ جمشید جی نے 1868 میں ایک ٹریڈنگ کمپنی کے طور پر ٹاٹا گروپ کی بنیاد رکھی تھی۔ صرف 29 سال کی عمر میں 21000 روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ کمپنی کی شروعات کی تھی۔ جمشید جی ٹاٹا کے سب سے بڑے بیٹے کا نام دوراب جی ٹاٹا تھا۔ جمشید جی کے انتقال کے بعد انہوں نے ہی ٹاٹا گروپ کی کمان سنبھالی تھی اور ٹاٹا اسٹیل اور ٹاٹا پاور جیسی کمپنیاں قائم کرنے اور بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دوراب جی کے چھوٹے بھائی اور جمشید جی کے چھوٹے بیٹے رتن جی ٹاٹا تھے۔ رتن ٹاٹا نے کپاس اور کپڑا انڈسٹریز کو ایک الگ شناخت دی تھی اور ٹاٹا گروپ کے دیگر کاروبار کو آگے بڑھانے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ جے آر ڈی ٹاٹا رتن جی ٹاٹا کے بیٹے تھے۔ جے آر ڈی ٹاٹا 50 سال سے زیادہ وقت تک ٹاٹا گروپ کے چیئر مین (1938-1991) رہے۔ انہوں نے ہی ایئر لائنس کا قیام کیا۔


رتن جی ٹاٹا کے گود لیے ہوئے بیٹے نوئل ٹاٹا تھے۔ انہوں نے بھی ٹاٹا گروپ کو ایک الگ شناخت دلائی۔ ٹاٹا گروپ کو آگے بڑھانے میں ان کا بھی اہم کردار مانا جاتا ہے۔ جمّی ٹاٹا رتن ٹاٹا کے سگے بھائی ہیں۔ رتن ٹاٹا کی طرح جمی ٹاٹا بھی کنوارے ہیں۔ لیکن وہ سرخیوں سے دور رہتے ہیں۔ جمی ٹاٹا نے 90 کی دہائی میں ریٹائر ہونے سے پہلے ٹاٹا کی مختلف کمپنیوں میں کام کیا۔ حالانکہ وہ ٹاٹا سنس اور کئی دیگر کمپنیوں میں شیئر ہولڈر ہیں۔ جمی کبھی بھی موبائل نہیں رکھتے ہیں اور اخباروں سے ہی انہیں ملک اور بیرون ملک کی جانکاری ملتی ہے۔

نوئل ٹاٹا رتن ٹاٹا کے سوتیلے بھائی ہیں۔ نوئل کی پیدائش 1957 میں ہوئی تھی۔ وہ ٹاٹا انٹرنیشنل کے چیئرمین ہیں اور ٹاٹا گروپ کی کئی کمپنیوں میں شامل ہیں۔ نوئل ٹاٹا کی شادی آلو مستری سے ہوئی ہے۔ دونوں کے تین بچے ہیں جن کا نام نیوائل، لیاہ اور مایا ٹاٹا ہے۔

رتن ٹاٹا کے انتقال کے بعد اب باتیں اس کمپنی کی قیادت کو لے کر ہونے لگی ہیں۔ اس دوڑ میں کئی نام سامنے آئے ہیں لیکن سب سے آگے ان کے سوتیلے بھائی نوئل ٹاٹا کا نام ہی آ رہا ہے۔ حالانکہ اب تک گروپ کی طرف اس سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔