منی پور کےوزیر اعلی کے بنگلے کے قریب زبردست آگ لگی

منی پور کی راجدھانی امپھال میں جس گھر میں آگ لگی، وہ وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کے سرکاری بنگلے سے کچھ ہی فاصلے پر ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

منی پور کی راجدھانی امپھال کے اولڈ لامبولین میں ہائی سیکوریٹی سیکریٹریٹ کمپلیکس کے قریب ایک مکان میں آج آگ لگ گئی۔ جس گھر میں آگ لگی وہ وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کے سرکاری بنگلے سے کچھ ہی فاصلے پر ہے۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے کہا کہ یہ خالی مکان گوا کے سابق چیف سکریٹری آنجہانی تھانگکھوپاؤ کپگن کا تھا۔ پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔


جس گھر میں آگ لگی وہ کوکی ان کمپلیکس کے ساتھ واقع ہے، جو امپھال کے بابوپارہ میں منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی رہائش گاہ کے سامنے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ منی پور میں جاری تشدد کی وجہ سے اس گھر کے لوگ پہلے ہی چلے گئے تھے۔

مکان کی چھت لکڑی اور جستی ٹن سے بنی ہوئی تھی جس کی وجہ سے آگ کے شعلے مزید شدت اختیار کر گئے۔ جس کی وجہ سے آگ بجھانے کے لیے تھوبل ضلع سے اضافی فائر ڈیپارٹمنٹ کی مدد لی گئی۔ فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں ایک گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔


نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق منی پور کے فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ چونکہ مکان ایک سال سے زیادہ عرصے سے خالی پڑا تھا، اس لیے آگ کو بجھانا اور اس پر قابو پانا مشکل تھا۔ منی پور کے وزیر اعلی این بیرن سنگھ کے سیکورٹی قافلے پر10 جون 2024 کو کانگ پوکپی ضلع میں حملہ کیا گیا۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔