یوپی کے شاہ جہاں پور میں خوفناک سڑک حادثہ، 12 عقیدتمندوں کی موت

حادثے کا شکار ہونے والے یہ تمام لوگ ’گنگا اشنان‘ کے لیے جارہے تھے کہ ان کا ٹیمپو ایک ٹینکر سے ٹکرا گیا۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

 شاہ جہاں پور: اترپردیش کے شاہ جہاں پور میں ہوئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں 12 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مہلوکین میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ یہ تمام لوگ ’گنگا اشنان‘ کے لیے جا رہے تھے جب ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار مینا کے مطابق شاہ جہاں پور ضلع کے اللہ گنج تھانے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ تمام لوگ ایک ٹیمپو میں سوار تھے، جو ایک ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ ٹینکر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، لیکن اس کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ ڈرائیور کی تلاش پولیس کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔ اسے پکڑنے کے لیے پولیس نے باضابطہ ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس افسران جائے حادثہ پر موجود ہیں اور آگے کی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔


اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد مہلوکین کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو زخمیوں کے بہتر علاج کی ہدایت دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کے افسران کو جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں تیزی لانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔