وزارت داخلہ صحافیوں کی حفاظت کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار تیار کرے گی

ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے یہ قدم ہفتہ کی رات اتر پردیش میں مافیا عتیق احمد اور اشرف کے قتل کے واقعہ کے بعد اٹھایا جا رہا ہے۔

آفس وزارت داخلہ، تصویر آئی اے این ایس
آفس وزارت داخلہ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ صحافیوں کی حفاظت کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار تیار کرے گی۔ ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے یہ قدم ہفتہ کی رات اتر پردیش میں مافیا عتیق احمد اور اشرف کے قتل کے واقعہ کے بعد اٹھایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جب پولیس عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو پریاگ راج میں طبی علاج کے لیے اسپتال لے جا رہی تھی، اسی وقت مبینہ طور پر صحافیوں کے طور پر آئے ہوئے کچھ لوگوں نے عتیق اور اس کے بھائی کو پولیس فورس اور میڈیا کی موجودگی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔


عتیق اور اشرف دونوں مشہور اومیش پال قتل کیس کے سلسلے میں پولیس کی حراست میں تھے اور واقعہ کے وقت میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزارت داخلہ نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے معیاری آپریٹنگ پروسیجر بنانے کی بات کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔