’وزیر داخلہ پارلیمنٹ میں خاموش ہیں اور ٹی وی پر انٹرویو دے رہے‘، کھڑگے کا امت شاہ پر طنز

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سوال کیا ہے کہ آخر وزیر داخلہ امت شاہ پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں لگی سیندھ سے متعلق کوئی بیان کیوں نہیں دے رہے ہیں؟

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے، تصویر @INCIndia</p></div>

ملکارجن کھڑگے، تصویر @INCIndia

user

قومی آواز بیورو

پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں سیندھ معاملے پر دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کا ہنگامہ جاری ہے۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ لگاتار یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر وزیر داخلہ اور وزیر اعظم اس معاملے پر کوئی بیان پارلیمنٹ میں کیوں نہیں دے رہے ہیں۔ اپوزیشن کے ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے دونوں ایوانوں کے سربراہان بار بار کارروائی ملتوی کر رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک بیان میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے سوال کیا ہے کہ ’’پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی معاملے پر وزیر داخلہ کوئی بیان کیوں نہیں دے رہے ہیں؟ جبکہ وہ ٹیلی ویزن پر انٹرویو ضرور دے رہے ہیں۔‘‘

کھڑگے نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’کیا اس ایشو پر سوال کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کو معطل کرنا انصاف ہے؟ پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں چوک معاملے پر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو ناجائز طریقے سے معطل کرنا کہاں کا انصاف ہے؟‘‘ کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ ’’انڈیا اتحاد کی پارٹیوں کا مطالبہ ہے کہ امت شاہ پارلیمنٹ میں بیان دیں اور پھر دونوں ایوانوں میں اس پر بحث ہو۔ قومی سیکورٹی کے اس سنگین موضوع پر آواز اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے، پارلیمانی مذہب ہے۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے بھی ملکارجن کھڑگے کی بات پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ انڈیا اتحاد کی پارٹیوں کے لیڈران نے 13 دسمبر کو پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں چوک معاملے پر وزیر داخلہ امت شاہ سے دونوں ایوانوں میں بیان دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جئے رام رمیش نے بتایا کہ قومی سیکورٹی کے اس ایشو پر وزیر داخلہ نے بیان دینے سے واضح طور پر انکار کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔