وزیر داخلہ امت شاہ بھی کورنا کا شکار! اسپتال میں داخل

ملک میں جاری کورونا بحران کے درمیان وزیر داخلہ امت شاہ بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں، انہوں نے خود ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی

وزیر داخلہ امت شاہ کورونا سے متاثر
وزیر داخلہ امت شاہ کورونا سے متاثر
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ملک میں جاری کورونا بحران کے درمیان وزیر داخلہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ امت شاہ نے خود ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ امت شاہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ لیکن اب حقیقت میں ہی امت شاہ کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

امت شاہ نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’کورونا کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے پر میں نے ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ میری طبیعت ٹھیک ہے لیکن ڈاکٹروں کی صلاح پر اسپتال میں داخل ہو رہا ہوں۔ میری التجا ہے کہ گزشتہ دنوں جو لوگ میرے رابطہ میں آئے ہیں وہ خود کو آئسولیٹ کر کے اپنی جانچ کرائیں۔‘‘

واضح رہے کہ حال ہی میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی کورونا وائرس کے شکار ہو گئے تھے۔ شیوراج تاحال اسپتال میں داخل ہیں اور ان میں اب کورونا کی علامات موجود نہیں ہیں۔ ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میں منفی آ چکی ہے اور کل انہیں اسپتال سے فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔ شیوراج چوہان نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی ہے۔ شیوراج چوہان کورونا کے متاثر ہونے کے بعد 9 دنوں سے اسپتال میں داخل ہیں۔


ادھر، ملک میں اتوار کے روز ایک دن میں کورونا کے ایک مرتبہ پھر 50 ہزار سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 54735 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد انفیکشن کے مریضوں کی کل تعدادا 17 لاکھ 50 ہزار 723 پہنچ گئی۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1145629 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔