دہلی: ناراض ملازم نے بزرگ مالک کو پہلے کیا بیہوش، پھر فریز میں ڈال کر کیا اغوا

دہلی میں ایک بزرگ شخص کے اغوا کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ سی آر پارک میں رہنے والے 91 سالہ کرشن کھوسلا کو ان کے ہی ملازم نے فریز میں ڈال کر اغوا کر لیا۔ اس واقعہ سے لوگوں میں حیرانی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

دہلی میں اغوا کا ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جسے سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ خبروں کے مطابق ناراض ملازم نے اپنے بزرگ مالک کو بیہوش کر فریز میں ڈالا اور فریز کو ٹیمپو میں بھر کر بزرگ کو اغوا کر کے لے گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ معاملہ دہلی کے سی آر پارک کا ہے۔


دراصل سی آر پارک میں کرشن کھوسلا اپنی بیوی اور ملازم کشن کے ساتھ رہتے تھے۔ 31 اگست یعنی ہفتہ کی شام 5 بجے کے قریب گھر کے باہر ایک منی ٹرک آ کر رکا، جس میں سے 6 لوگ باہر آ کر کرشن کھوسلا کی کوٹھی کی پہلی منزل پر گئے اور اندر موجود کرشن کھوسلا اور ان کی بیوی کو نشے کی کوئی چیز کھلا کر گھر میں لوٹ پاٹ کی۔ اس کے بعد فریز سے سارا سامان نکالا اور کرشن کھوسلا کو اس میں بھر کر باہر کھڑے ٹرک میں ڈالا اور اغوا کر کے لے گئے۔

اس واقعہ کے بعد اگلے دن جب کرشن کھوسلا کی بیوی کو ہوش آیا تو انھوں نے شور مچایا اور اس واقعہ کی جانکاری پولس کو دی۔ پولس کے مطابق ڈیڑھ سال سے ملزم نوکر بزرگ کرشن کھوسلا کے گھر پر کام کر رہا تھا۔ پولس کی کئی ٹیمیں کرشن کھوسلا اور ملازم کی تلاش کر رہی ہیں لیکن ابھی تک کسی کا بھی سراغ نہیں ملا ہے۔ پولس نے بتایا کہ ملزم بہار کا باشندہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔