گدھے کی لید اور تیزاب سے نقلی مصالحہ بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش، ہندو یووا واہنی کا عہدیدار گرفتار

جوائنٹ مجسٹریٹ پریم پرکاش مینا نے کہا، ’’ہم نے کچھ مقامی برانڈوں کے نام پر پیک کیے جا رہے 300 کلو سے زیادہ وزن کے نقلی مصالحے ضبط کیے ہیں۔‘‘

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ہاتھرس: یوپی پولیس نے گدھے کی لید اور تیزاب کا استعمال کر کے مقامی برانڈوں کے مصالحہ بنانے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ نقلی مصالحہ تیار کرنے کا یہ کارخانہ نبی پور علاقہ میں واقع ہے اور پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر یہاں چھاپہ مارا تھا۔ پولیس نے فیکٹری مالک انوپ وارشنے کو گرفتار کر لیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق انوپ واشنے ہندو یووا واہنی کا عہدیدار ہے۔

جوائنٹ مجسٹریٹ پریم پرکاش مینا نے کہا، ’’ہم نے کچھ مقامی برانڈوں کے نام پر پیک کیے جا رہے 300 کلو سے زیادہ وزن کے نقلی مصالحے ضبط کیے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ چھاپہ کے دوران نقلی مصالحے تیار کرنے کے لئے استعمال کیے جانے والے کئی چیزیں پائی گئی ہیں، جن میں گدھے کی لید، بھوسا اور تیزاب سے بھرے ڈرم شامل تھے۔


برآمد کیے گئے ملاوٹی مصالحوں میں دھنیا پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی اور گرم مصالحہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 سے زیادہ نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں اور لیب رپورٹ آنے کے بعد فوڈ سیکورٹی اور اسٹینڈرڈ ایکٹ 2006 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔جھارکھنڈ: مسلمانوں کو 10 فیصد ریزرویشن دیا جائے، کانگریس رکن اسمبلی عرفان انصاری کا مطالبہ

ہندو تنظیم کے عہدیدار وارشنے کو دفعہ 151 (سنگین جرائم کی روک تھام کے لئے گرفتاری) کے تحت عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ مینا نے صحافیوں کو بتایا کہ وارشنے اس مقام پر مصالحہ کارخانہ چلانے کا لائسنس بھی پیش کرنے سے قاصر رہا، جہاں اسے چلایا جا رہا تھا۔ نیز وہ ان برانڈوں کے لائسنس بھی پیش نہیں کر سکا جن کی پیکنگ کی جا رہی تھی۔ اس حوالہ سے بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ تیار کیے گئے مصالحہ کی کھیپ کسی دوسری یونٹ کو منتقل تو نہیں کی جاتی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔