اتراکھنڈ میں ایم بی بی ایس کے طلبہ کے لیے ہندی میڈیم میں تعلیم جلد ہی شروع ہوگی

اتراکھنڈ میں ایم بی بی ایس کے طلبہ کے لیے ہندی میڈیم میں تعلیم جلد ہی شروع ہوگی۔ وزیر داخلہ امت شاہ 10 نومبر کو اس کا آغاز کریں گے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

دہرادون: اتراکھنڈ میں ایم بی بی ایس کے طلبہ کے لیے ہندی میڈیم میں تعلیم جلد ہی شروع ہوگی۔ وزیر داخلہ امت شاہ 10 نومبر کو اس کا آغاز کریں گے۔ ایم بی بی ایس کی کتابیں جو فی الحال مدھیہ پردیش کے میڈیکل کالجوں میں چل رہی ہیں ریاست کے چار میڈیکل کالجوں کے طلباء کو دستیاب کرائی جائیں گی۔

مدھیہ پردیش کی طرز پر ایم بی بی ایس میں ہندی نصاب کو لاگو کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے پہلے چار رکنی کمیٹی اور پھر دو رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس میں ڈاکٹر سی ایم ایس راوت چیئرمین اور دون میڈیکل کالج کے شعبہ آنکولوجی کے سربراہ ڈاکٹر دولت سنگھ ممبر سکریٹری تھے۔ سی ایم ایس راوت، ڈاکٹر دولت سنگھ، ڈاکٹر اے کے سنگھ اور ڈاکٹر ایچ ایس پانڈے پہلی بار مدھیہ پردیش گئے تھے۔ اس وقت ہندی کتابیں وہاں دستیاب نہیں تھیں۔ کتابوں کی آمد کے بعد این ایچ بی میڈیکل ایجوکیشن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ہیم چندر پانڈے اور دون میڈیکل کالج کے شعبہ آنکولوجی کے سربراہ پروفیسر دولت سنگھ مدھیہ پردیش گئے تھے۔


ہندی میڈیم میں پڑھنے والے میڈیکل طلباء اور ہندی میڈیم میں پڑھانے والے اساتذہ کا تجربہ جاننے اور ان کی رائے لینے کے بعد اس کی رپورٹ حکومت کو پیش کی گئی۔ میڈیکل طلباء صرف ہندی میڈیم کی کتابیں پڑھیں گے جو مدھیہ پردیش کے میڈیکل کالجوں میں ایک سال سے چلائی جاری ہیں۔ اس کے بعد ہندی سیل بنے گا۔ اس میں دیگر مطبوعات اور مضامین کے ماہرین شامل ہوں گے۔

طلباء کو انگریزی کے ساتھ ہندی میں بھی سوالات کے جواب دینے کی اجازت ہوگی۔ ہندی میں پڑھانے کے لیے اساتذہ کو الگ سے تربیت بھی دی جائے گی۔ ہندی اور انگریزی میڈیم کے طلباء ایک ساتھ بیٹھ کر کلاس میں شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ ایم بی بی ایس میں 60 فیصد طلباء انگلش میڈیم اور 40 فیصد طلباء ہندی میڈیم ہیں۔ ایسے میں طلبہ کو پڑھائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔