ہماچل پردیش: کورونا پازیٹو ڈاکٹر نے کی خودکشی کی کوشش
ڈاکٹر شہر کے کسُم پٹی علاقے کا باشندہ ہے۔حیرانی کی بات ہے کہ حادثے کے وقت اس کےوالدین بھی آئیسولیشن میں تھے۔ فی الحال ڈاکٹر کی حالت مستحکم ہے۔
شملہ: ہماچل پردیش کے دارالحکومت کے سب سے بڑے اسپتال آئی جی ایم سی میں کووڈ آئیسولیشن وارڈ میں ایک مریض نے خود کشی کی کوشش کی ہے۔ پیشے سے ڈاکٹر شخص نے نوکیلی چیز سے اپنے دونوں ہاتھوں کی کلائی کاٹ ڈالی، اسی دوران وارڈ میں موجود ڈاکٹروں کی نظر اس پر پڑی اور بعد میں اس کا علاج کیا گیا۔
ڈاکٹر شہر کے کسُم پٹی علاقے کا باشندہ ہے۔حیرانی کی بات ہے کہ حادثے کے وقت اس کےوالدین بھی آئیسولیشن میں تھے۔ فی الحال ڈاکٹر کی حالت مستحکم ہے۔ حادثے کے بعد آئی جی ایم سی میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈاکٹر نے تناؤ کے سبب واردات کو انجا م دیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر پانچ اپریل کو کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔ اس کے بعد ان کی بیوی اور والدین بھی پازیٹو پائے گئے۔ اس دوران بیوی آئیسولیٹ تھی جبکہ ڈاکٹر اپنے والدین کے ساتھ آئی جی ایم سی میں بنے آئیسولیشن وارڈ میں داخل تھا۔ دیر شام اس نے نوکیلی چیز سے اپنی کلائی کاٹ لی۔ فی الحال آئی جی ایم سی کے محکمہ میڈیسن کے پروفیسر بلویر ورما کی شکایت پر صدر تھانہ پولیس نے معاملہ درج کرکے آگے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔