ہماچل انتخابات: نیم فوجی دستوں کی 67 کمپنیاں، 6700 جوان تعینات، جانیں پولنگ کے لئے کیسی ہے تیاری؟

الیکشن کمیشن کے مطابق اس بار انتخابت کے پیش نظر ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک سی آر پی ایف اہلکار، دو ہوم گارڈز اور تین سے چار پولیس کے جوان تعینات رہیں گے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

شملہ: ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ میں اب 2 دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور مرکزی سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں پوری طرح تیار ہیں۔ ریاست میں پرامن پولنگ کے انعقاد کے لیے مرکز کی طرف سے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی 67 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ ان میں تقریباً 6700 جوان شامل اور سی آر پی ایف کی 15 کمپنیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے مرکزی وزارت داخلہ سے اس بار 67 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ گزشتہ انتخابات میں مرکزی مسلح افواج کی 65 کمپنیاں تعینات کی گئی تھیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس الیکشن کے پیش نظر ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک سی آر پی ایف اہلکار، دو ہوم گارڈز، تین سے چار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ ہماچل سے متصل دیگر ریاستوں کی سرحدوں پر ہماچل پولیس کے علاوہ چوکسی رکھنے کے لیے سینٹرل سیکورٹی فورس کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ پولنگ کے بعد ای وی ایم مشینوں کو بھی سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔


قابل ذکر ہے کہ ہماچل پردیش میں 12 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی اور 8 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق اس بار ہماچل پردیش کی 68 اسمبلی سیٹوں کے لئے 5507261 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔