ہماچل ضمنی انتخاب: وزیر اعلیٰ سکھو کی اہلیہ کملیش ٹھاکر دہرا سیٹ سے فتحیاب

دہرا سیٹ 2012 میں وجود میں آئی تھی اور کانگریس نے کبھی اس پر جیت حاصل نہیں کی تھی۔ پچھلے دو انتخابات میں بی جے پی کامیاب رہی تھی لیکن وہ تیسری مرتبہ جیت حاصل نہیں کر سکی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

شملہ: ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کی اہلیہ کملیش ٹھاکر نے ہماچل پردیش کی دہرا اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار ہوشیار سنگھ کو شکست دی ہے۔ وہیں، بی جے پی کو ہمیر پور سیٹ پر کامیابی ملی ہے۔ خیال رہے کہ ہماچل کی 3 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔

دہرا سیٹ کے لیے 10 جولائی کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ہفتہ کو ہوئی ووٹوں کی گنتی میں کملیش ٹھاکر ابتدائی مراحل میں پیچھے رہیں لیکن اس کے بعد انہوں برتری حاصل کرنا شروع کی اور پھر جیت حاصل کر لی۔

دراصل، کانگریس نے کبھی بھی دہرا سیٹ نہیں جیتی ہے۔ یہ نشست 2012 میں وجود میں آئی تھی اور تب سے یہاں بی جے پی کا کنٹرول تھا۔ پچھلے دو انتخابات میں ہوشیار سنگھ ہی جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن وہ جیت کی ہیٹ ٹرک لگانے میں ناکام رہے۔


کملیش ٹھاکر کا مائیکا دہرا میں ہی ہے اور یہ ان کا یہ پہلا الیکشن تھا۔ اس سے پہلے وہ گزشتہ دو دہائیوں سے ہماچل پردیش کانگریس کمیٹی کی رکن رہی ہیں۔ اپنی بیوی کی جیت کے بعد سکھو نے کہا ایکس پر پوسٹ میں کہا، ’’اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں دہرا سیٹ سے کانگریس کی امیدوار کملیش ٹھاکر کے جیت درج کرنے پر مبارکباد اور معزز ووٹروں کا شکریہ۔ اس انتخاب نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ہماچل کے عوام جمہوریت کو نقصان پہنچانے اور مرکزی طاقت کے بل بوتے پر ریاست کے مینڈیٹ پر حملہ کرنے والے اقدامات کو برداشت نہیں کریں گے۔‘‘ جیت کے بعد کملیش نے کہا کہ یہ علاقے کے لوگوں کی طرف سے ان کے لیے ایک ’شگون‘ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔