اترپردیش میں کورونا کے معاملے 30 ہزار سے زیادہ

ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30،596 نئے کورونا انفیکشن کے معاملات سامنے آئے ہیں۔

علامتی  فائل تصویر یو این آئی
علامتی فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اتر پردیش میں کورونا کے کل 30 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 30,596نئے معاملے سامنےآئے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلتھ امیت موہن پرساد نے بتایاکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ریاست میں ٹیسٹنگ صلاحیت مسلسل بڑھائی جارہی ہے۔ ایک ہی دن میں مجموعی طور سے 2،36،492 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور سے 3،82،66،474 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔


اس میں آر ٹی پی سی آر کے ذریعے تقریبا 93،947 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30،596 نئے کورونا انفیکشن کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں 1،91،457 کورونا کے سرگرم معاملات ہیں۔

97،558 افراد گھر میں کورنٹائن میں ہیں۔ 3،520 افراد نجی اسپتالوں میں اور باقی مریض سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں سرویلنس ٹیم کے ذریعے 2،11،246 علاقوں میں 5،44،383 ٹیم روزانہ کی بنیاد پر 3،26،14،346 گھروں کی 15،78،27،716 آبادی کا سروے کیا گیا ہے۔


ریاست میں 45 سال سے زیادہ عمر والوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 45 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کوویڈ ویکسینیشن میں مدد فراہم کریں۔ ابھی تک ویکسین کا پہلا ڈوز 91،03،334 افراد کو دیا گیا ہے اور پہلا ڈوز لینے والوں میں سے 16،10،320 افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز دی گئی ہے۔ اس طرح مجموعی طور سے 1،07،13،654 ویکسین کی ڈوز دی جاچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔